سرکاری تیل کمپنیوں نے آج اتوار کے لئے پٹرول اور ڈیژل کی نئی قیمت جاری کردی ہیں۔ آج بھی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ کروڈ آئل فی الحال 113 ڈالر کے آس پاس ٹریڈ کر رہا ہے۔ کروڈ کے 120 ڈالر سے نیچے آنے کے بعد تھوڑی راحت کی امید کی جارہی ہے۔ دراصل، امریکی سینٹرل بینک فیڈرل ریزرو کی طرف سے 0.75 فیصدی سود شرح بڑھانے کے بعد گلوبل مارکیٹ میں کچے تیل کی قیمتوں پر اثر پڑا ہے۔
آج اتوار کے روز دہلی میں پٹرول 96.72 روپئے اور ڈیژل 89.62 روپئے فی لیٹر مل رہا ہے۔ پٹرول-ڈیژل کی خوردہ شرح میں تقریباً ڈھائی ماہ سے کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ حالانکہ گزشتہ کچھ دنوں سے کچھ ریاستوں میں پٹرول-ڈیژل کی کمی کی خبریں دیکھنے کو مل رہی تھی۔

آج اتوار کے روز دہلی میں پٹرول 96.72 روپئے اور ڈیژل 89.62 روپئے فی لیٹر مل رہا ہے۔
چاروں میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیژل کی قیمتیںدہلی میں پٹرول 96.72 روپئے اور ڈیژل 89.62 روپئے فی لیٹر
ممبئی میں پٹرول 109.27 روپئے اور ڈیژل 95.84 روپئے فی لیٹر
چنئی میں پٹرول 102.63 روپئے اور ڈیژل 94.24 روپئے فی لیٹر
کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپئے اور ڈیژل 92.76 روپئے فی لیٹر
ان شہروں میں بھی نئی قیمتیں جارینوئیڈا میں پٹرول 96.79 روپئے اور ڈیژل 89.96 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
لکھنو میں پٹرول 96.57 روپئے اور ڈیژل 89.76 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
پٹنہ میں پٹرول 107.24 روپئے اور ڈیژل 94.04 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
پورٹ بلیئر میں پٹرول 84.10 روپئے اور ڈیژل 79.74 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
ہر صبح 6 بجے جاری ہوتی ہیں نئی قیمتیںہردن صبح 6 بجے پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ صبح 6 بجے سے ہی نئی قیمتیں نافذ ہو جاتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، ویٹ اور دیگر چیزیں جوڑںے کے بعد اس کی قیمتیں بنیادی قیمتوں سے تقریباً دوگنا ہوجاتی ہیں۔ یہی سبب ہے کہ پٹرول-ڈیژل کی قیمت اتنے زیادہ دکھائی دیتے ہیں۔
ایسے معلوم کرسکتے ہیں آج کی تازہ قیمتپٹرول اور ڈیژل کے روزانہ کی قیمت آپ SMS کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں (How to check diesel petrol price daily)۔ انڈین آئل کے کسٹمر RSP لکھ کر 9224992249 نمبر پر اور بی پی سی ایل صارفین RSP لکھ کر 9223112222 نمبر پر ایس ایم ایس بھیج کر جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔ وہیں، ایچ پی سی ایل صارف HPPrice لکھ کر 9222201122 نمبر پر بھیج کر قیمت کا پتہ لگا سکتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔