پٹرول۔ڈیزل کی قیمت میں آج ہوئی یہ تبدیلی، جانئیں نئی قیمیتیں

Oct 09, 2019 06:24 PM IST | Updated on: Oct 09, 2019 06:26 PM IST
پٹرول۔ڈیزل کی قیمت میں آج ہوئی یہ تبدیلی، جانئیں نئی قیمیتیں

علامتی تصویر

پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت میں 6 دن گراوٹ آنے کے بعد آج بدھ کو تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ وہیں کل یعنی منگل کو دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 17 پیسے اور ڈیزل میں 10 پیسے فی لیٹر کی کمی آئی تھی۔ بتادیں کہ گزشتہ مہینے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ تیزی دور شروع ہوا تھا۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق بدھ کو دہلی میں پٹرول 73.59  روپئے فی لیٹر کے پرانی سطح ہر بک رہا ہے۔ وہیں ڈیزل 66.81  فی لیٹر پر قائم ہے۔ کولکاتہ ،ممبئی  اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 76.23  روپئے، 79.20  اور 76.44  روپئے کی سطح پر بنی ہوئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت بھی بالترتیب 69.17  روپئے اور 70.03  روپئے اور 70.58  روپئے کی سطح پر چل رہی ہے۔

بتادیں کہ پٹرول۔ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول ۔ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد اس کی قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔

Loading...