ہوم » نیوز » معیشت

Petrol Diesel Price: پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں 48 ویں دن کے بعد اضافہ

انڈین آئل کے مطابق چار بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمت میں 22 سے 25 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 17 سے 20 پیسے کا فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ دہلی میں ڈیزل 22 پیسے اور پٹرول 17 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔

  • Share this:
Petrol Diesel Price: پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں 48 ویں دن کے بعد اضافہ
پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں 48 ویں دن کے بعد اضافہ

نئی دہلی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمپنیوں نے جمعہ کے روز مسلسل 48 ویں دن کے بعد قیمتوں میں اضافہ کیا۔

سرکاری شعبے کی تیل مارکیٹنگ شعبے کی صف اول کی کمپنی انڈین آئل کے مطابق چار بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمت میں 22 سے 25 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 17 سے 20 پیسے کا فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ دہلی میں ڈیزل 22 پیسے اور پٹرول 17 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔


امریکہ میں گذشتہ ہفتے تیل کے ذخیرے میں اضافہ اور اوپیک اراکین کے پیدوار بڑھانے پر اتفاق رائے کرنے سے حالانکہ خام تیل کی قیمت میں عالمی بازار میں نرمی تھی۔ گھریلو بازار میں ڈیزل کی قیمت میں آخری بار تخفیف دو اکتوبر کو ہوئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 58 دن سے مستحکم تھی۔ پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو سات سے آٹھ پیسے فی لیٹر کی کمی دیکھی گئی۔


تیل مارکیٹنگ شعبے کی صف اول کی کمپنی انڈین آئل کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.23 روپیے جبکہ ڈیزل 70.68 روپیے فی لیٹر ہے۔ اقتصادی راجدھانی ممبئی میں پٹرول 87.92 روپیے فی لیٹر اور ڈیزل 77.11 روپیے فی لیٹر پر ہو گیا ہے۔ کولکاتہ میں پٹرول 82.79 روپیے فی لیٹر اور ڈیزل 74.24 روپیے فی لیٹر ہو گیا۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.21 روپیے فی لیٹر اور ڈیزل 76.17 روپیے فی لیٹر رہا۔

آئی او سی ایل سے ملی اطلاع کے مطابق آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت اس طرح ہے:
شہر، ڈیزل پٹرول
دہلی 70.68 81.23
ممبئی 77.11 87.92
کولکاتہ 74.24 82.79
چنئی 76.17 84.31

خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔


Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 20, 2020 11:24 AM IST