اہم خبر: مسلسل 6 ویں دن پھر مہنگی ہوئی پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت، جانیں آج کیا ہے قیمت

خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ گزشتہ 6 دنوں میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

Jul 02, 2019 11:48 AM IST | Updated on: Jul 02, 2019 11:48 AM IST
اہم خبر: مسلسل 6 ویں دن پھر مہنگی ہوئی پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت، جانیں آج کیا ہے قیمت

فائل فوٹو

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ مسلسل جاری ہے۔ منگل کو پٹرول 7 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 6 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ گزشتہ 6 دنوں میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

دہلی میں پٹرول کی قیمت 46 اور ڈیزل کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ وہیں، کولکتہ میں پٹرول 44 اور ڈیزل میں 41، ممبئی میں پٹرول 40 اور ڈیزل 41، چنئی میں پٹرول 42 اور ڈیزل میں 37 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

Loading...

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، منگل کو، دہلی، ممبئی، کولکتہ اور چنئی میں پٹرول کے لئے گاہکوں کو بالترتیب 70.51 روپئے، 76.15 روپئے، 72.75 روپئے اور 73.19 روپئے فی لیٹر ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔ وہیں، ڈیزل کے لئے بالترتیب 64.33 روپئے، 67.40 روپے، 66.23 روپئے اور 67.96 روپئے فی لیٹر ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔

 

 

Loading...