ہوم » نیوز » معیشت

کیا رہیں پٹرول ۔ڈیزل کی آج کی قیمتیں ، جانیں یہاں

دیگر شہروں میں بھی آج قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول 99.32 روپے ، چنئی 94.71 روپے اور کولکتہ 93.11 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔

  • UNI
  • Last Updated: May 22, 2021 10:54 AM IST
  • Share this:
کیا رہیں پٹرول ۔ڈیزل کی آج کی قیمتیں ، جانیں یہاں
دیگر شہروں میں بھی آج قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول 99.32 روپے ، چنئی 94.71 روپے اور کولکتہ 93.11 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔

پٹرول - ڈیزل کی قیمتیں سنیچر کے روز ریکارڈ سطح پر مستحکم رہیں۔ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول 93.04 روپے فی لیٹر اور 83.80 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا جو ایک تاریخی بلند ترین سطح ہے۔ اس سے قبل جمعہ کو قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ 04 مئی سے اب تک 11 دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ آٹھ دن تک قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 2.64 روپے اور ڈیزل میں 3.07 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔


دیگر شہروں میں بھی آج قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول 99.32 روپے ، چنئی 94.71 روپے اور کولکتہ 93.11 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔


ڈیزل کی قیمت ممبئی میں 91.01 روپے ، چنئی میں 88.62 روپے اور کولکتہ میں 86.64 روپے فی لیٹر رہی۔


پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ، ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

ملک کے چار میٹروشہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل رہیں۔

شہر کا نام —— پیٹرول —— ڈیزل

دہلی : 93.04 —— 83.80

ممبئی: 99.32 —— 91.01

چنئی: 94.71 —— 88.62

کولکاتہ: 93.11 —— 86.64

آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں۔


Published by: Sana Naeem
First published: May 22, 2021 10:54 AM IST