اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Petrol Diesel Prices Hike: پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ، دیکھیں آپ کے شہر میں کتنا پہنچا نیا ریٹ

    etrol and Diesel price Today: تیل کمپنیوں نے قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 40 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ دہلی میں اب پٹرول 103.81 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے،

    etrol and Diesel price Today: تیل کمپنیوں نے قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 40 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ دہلی میں اب پٹرول 103.81 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے،

    etrol and Diesel price Today: تیل کمپنیوں نے قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 40 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ دہلی میں اب پٹرول 103.81 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے،

    • Share this:
      نئی دہلی. سرکاری تیل کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل Petrol and Diesel price Today کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ہفتے کا آغاز بھی پیر کو تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ہوا ہے۔ کمپنیوں نے میٹرو شہر سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں قیمتیں بڑھا دی ہیں۔

      تیل کمپنیوں نے قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 40 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ دہلی میں اب پٹرول 103.81 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے، وہیں ڈیزل بھی 95 روپے فی لیٹر کو پار کر گیا ہے۔ ممبئی میں پٹرول 119 روپے کے قریب پہنچ گیا ہے جب کہ ڈیزل 103 روپے فی لیٹر سے مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔

      چاروں میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں۔
      دہلی میں پٹرول 103.81 روپے اور ڈیزل 95.07 روپے فی لیٹر
      ممبئی میں پٹرول 118.83 روپے اور ڈیزل 103.07 روپے فی لیٹر
      – چنئی پٹرول 109.34 روپے اور ڈیزل 99.42 روپے فی لیٹر
      کولکتہ پٹرول 113.45 روپے اور ڈیزل 98.22 روپے فی لیٹر

      یہ بھی پڑھیں :آج سے گیس سلینڈر 250 روپئے مہنگا، یہاں چیک کریں آپ کے شہر میں کتنے پہنچے دام



      ان شہروں میں بھی نئی قیمتیں جاری ہیں۔
      نوئیڈا میں پٹرول 103.87 روپے اور ڈیزل 95.42 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      لکھنؤ میں پٹرول 103.65 روپے اور ڈیزل 95.23 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پورٹ بلیئر میں پٹرول 89.04 روپے اور ڈیزل 84.40 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پٹنہ میں پٹرول 114.57 روپے اور ڈیزل 99.47 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

      Ramazan 2022: رمضان المبارک میں سحری و افطار کے کھانے میں رکھیں ان چیزوں کا خاص خیال  

      تیس کی عمر کے بعد ہونے والی اس کمی کو دور کریں گی یہ چیزیں: جاننا بیحد ضروری


      آپ آج کے تازہ ریٹ اس طرح جان سکتے ہیں۔
      آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں۔


      ئی قیمتیں ہر صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہیں۔
      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔
      پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔

      Published by:Sana Naeem
      First published: