உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سرکاری تیل کمپنیوں نے 80 پیسے والا سلسلہ آج بھی رکھا جاری، جانئے اب کتنا ہو چکا Petrol Diesel کا دام

    تیل کمپنیوں نے قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ دہلی میں اب پٹرول 104.61 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے جب کہ ڈیزل تقریباً 96 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

    تیل کمپنیوں نے قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ دہلی میں اب پٹرول 104.61 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے جب کہ ڈیزل تقریباً 96 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

    تیل کمپنیوں نے قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ دہلی میں اب پٹرول 104.61 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے جب کہ ڈیزل تقریباً 96 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: سرکاری تیل کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ Petrol Diesel Prices Hike کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ منگل کو بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنیاں ایندھن کی قیمتوں میں اس وقت تک اضافہ کر سکتی ہیں جب تک کہ ان کا نقصان پورا نہیں ہو جاتا۔

      تیل کمپنیوں نے قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ دہلی میں اب پٹرول 104.61 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے جب کہ ڈیزل تقریباً 96 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ ممبئی میں پٹرول 119.67 روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ ڈیزل تقریباً 104 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔ کمپنیاں 15 دنوں میں 13 بار قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہیں اور اب تک قیمتوں میں 9.40 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

      چاروں میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں۔
      دہلی میں پٹرول 104.61 روپے اور ڈیزل 95.87 روپے فی لیٹر
      ممبئی میں پٹرول 119.67 روپے اور ڈیزل 103.92 روپے فی لیٹر
      - چنئی میں پٹرول 110.09 روپے اور ڈیزل 100.18 روپے فی لیٹر
      کولکتہ پٹرول 114.28 روپے اور ڈیزل 99.02 روپے فی لیٹر

      یہ بھی پڑھیں :آج سے گیس سلینڈر 250 روپئے مہنگا، یہاں چیک کریں آپ کے شہر میں کتنے پہنچے دام

      ان شہروں میں بھی نئی قیمتیں جاری ہیں۔
      نوئیڈا میں پٹرول 104.67 روپے اور ڈیزل 96.23 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      لکھنؤ میں پٹرول 104.45 روپے اور ڈیزل 96.03 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پورٹ بلیئر میں پٹرول 90.72 روپے اور ڈیزل 85.09 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پٹنہ میں پٹرول 115.40 روپے اور ڈیزل 100.267 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے
      Ramazan 2022: رمضان المبارک میں سحری و افطار کے کھانے میں رکھیں ان چیزوں کا خاص خیال  


      آپ آج کے تازہ ریٹ اس طرح جان سکتے ہیں۔



      آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں۔




      ئی قیمتیں ہر صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہیں۔
      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔
      پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔

      Published by:Sana Naeem
      First published: