உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پٹرول۔ڈیزل کے نئے دام جاری، 22 مارچ سے اب تک 14 بار اضافہ سے دونوں قسم کا ایندھن تقریباً 10 روپے ہوا مہنگا: جانئے آج کی قیمتیں

    Petrol Diesel Prices today:

    Petrol Diesel Prices today:

    Petrol Diesel Prices today: جمعرات کو بغیر کسی اضافہ کے دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 105.41 روپے پر مستحکم رہی۔ حالانکہ مقامی ٹیکس کی وجہ سے مہاراشٹر کے پربھنی میں پٹرول کی قیمت 1.50 روپے بڑھ کر 123.53 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ یہ ملک میں فروخت ہونے والا سب سے مہنگا پٹرول ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی. Petrol Diesel Prices today: سرکاری تیل کمپنیوں نے جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے عوام کو راحت دی ہے۔ کئی دنوں سے لگاتار بڑھنے والی قیمتیں آج مستحکم رہیں اور کوئی اضافہ نہیں کیا۔

      تیل کمپنیوں نے 22 مارچ سے اب تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا ہے۔ اس دوران دونوں قسم کا ایندھن تقریباً 10 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ اس سے قبل 4 نومبر 2021 کے بعد کمپنیوں نے تقریباً چار ماہ تک اپنی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا تھا۔ اس دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلا گیا اور اب کمپنیاں اس دباؤ کو پورا کرنے کے لیے قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہیں۔

      جمعرات کو بغیر کسی اضافہ کے دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 105.41 روپے پر مستحکم رہی۔ حالانکہ مقامی ٹیکس کی وجہ سے مہاراشٹر کے پربھنی میں پٹرول کی قیمت 1.50 روپے بڑھ کر 123.53 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ یہ ملک میں فروخت ہونے والا سب سے مہنگا پٹرول ہے۔
      JEE Main 2022 exam dates: جے ای ای مین امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان، ایسا ہوگا پورا شیڈول

      چاروں میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں۔
      دہلی میں پٹرول 105.41 روپے اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر
      ممبئی میں پٹرول 120.51 روپے اور ڈیزل 104.77 روپے فی لیٹر
      – چنئی پٹرول 110.85 روپے اور ڈیزل 100.94 روپے فی لیٹر
      کولکاتہ پٹرول 115.12 روپے اور ڈیزل 99.83 روپے فی لیٹر

      ان شہروں میں بھی نئی قیمتیں جاری ۔
      نوئیڈا میں پٹرول 105.47 روپے اور ڈیزل 97.03 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      لکھنؤ میں پٹرول 105.25 روپے اور ڈیزل 96.83 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پورٹ بلیئر میں پٹرول 91.45 روپے اور ڈیزل 85.83 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پٹنہ میں پٹرول 116.23 روپے اور ڈیزل 101.06 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

      آپ آج کے تازہ ریٹ اس طرح جان سکتے ہیں۔
      آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں۔

       

      نئی قیمتیں ہر صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہیں۔
      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔
      پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔

      Ramazan 2022: رمضان المبارک میں سحری و افطار کے کھانے میں رکھیں ان چیزوں کا خاص خیال  
      Published by:Sana Naeem
      First published: