உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اب تک 10 روپئے سے زیادہ بڑھے Petrol Diesel  کے دام، پمپ پر جانے سے پہلے چیک کریں قیمتیں

     Petrol Diesel Prices: تیل کمپنیوں نے جمعہ کو بھی راجدھنانی دہلی سمیت ملک کے چاروں میٹرو اور بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو مستحکم رکھا۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت اب بھی 105.41 روپے پر برقرار ہے جبکہ ممبئی میں یہ 120.51 روپے میں بک رہی ہے۔

    Petrol Diesel Prices: تیل کمپنیوں نے جمعہ کو بھی راجدھنانی دہلی سمیت ملک کے چاروں میٹرو اور بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو مستحکم رکھا۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت اب بھی 105.41 روپے پر برقرار ہے جبکہ ممبئی میں یہ 120.51 روپے میں بک رہی ہے۔

    Petrol Diesel Prices: تیل کمپنیوں نے جمعہ کو بھی راجدھنانی دہلی سمیت ملک کے چاروں میٹرو اور بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو مستحکم رکھا۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت اب بھی 105.41 روپے پر برقرار ہے جبکہ ممبئی میں یہ 120.51 روپے میں بک رہی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: سرکاری تیل کمپنیوں نے اب 22 مارچ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں Petrol Diesel Prices  میں 10.20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ تاہم جمعہ کو مسلسل دوسرے دن تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

      تیل کمپنیوں نے جمعہ کو بھی راجدھنانی دہلی سمیت ملک کے چاروں میٹرو اور بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو مستحکم رکھا۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت اب بھی 105.41 روپے پر برقرار ہے جبکہ ممبئی میں یہ 120.51 روپے میں بک رہی ہے۔ اس سے قبل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر جانے کے بعد تیل کمپنیوں نے اپنا نقصان پورا کرنے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا تھا اور 16 میں سے 14 دنوں تک قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

      چاروں میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں۔
      دہلی میں پٹرول 105.41 روپے اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر
      ممبئی میں پٹرول 120.51 روپے اور ڈیزل 104.77 روپے فی لیٹر
      چنئی پٹرول 110.85 روپے اور ڈیزل 100.94 روپے فی لیٹر
      کولکاتہ پٹرول 115.12 روپے اور ڈیزل 99.83 روپے فی لیٹر

      ان شہروں میں بھی نئی قیمتیں جاری ہیں۔
      نوئیڈا میں پٹرول 105.47 روپے اور ڈیزل 97.03 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      لکھنؤ میں پٹرول 105.25 روپے اور ڈیزل 96.83 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پورٹ بلیئر میں پٹرول 91.45 روپے اور ڈیزل 85.83 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پٹنہ میں پٹرول 116.23 روپے اور ڈیزل 101.06 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

      JEE Main 2022 exam dates: جے ای ای مین امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان، ایسا ہوگا پورا شیڈول

      نئی قیمتیں ہر صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہیں۔
      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔
      پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔

      Ramazan 2022: رمضان المبارک میں سحری و افطار کے کھانے میں رکھیں ان چیزوں کا خاص خیال  
      آپ آج کے تازہ ریٹ اس طرح جان سکتے ہیں۔
      آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: