உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عالمی بازار میں خام تیل 122 کے پار، Petrol۔Diesel بھروانے سے پہلے ضرور چیک کریں نئی قیمتیں

    Petrol Diesel Price Today:  خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔

    Petrol Diesel Price Today: خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔

    Petrol Diesel Price Today: خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔

    • Share this:
      Petrol Diesel Prices : عالمی بازار میں خام تیل کی قیمت 122 ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔ دریں اثنا، منگل کی صبح سرکاری پیٹرولیم کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی ریٹیل قیمتیں جاری کردی ہیں۔

      خام تیل کی قیمت میں اضافہ کے باوجود آج بھی کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں کو مستحکم رکھا اور دہلی میں پٹرول کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ تاہم، اس دوران، عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت 122.20 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو کہ گزشتہ دنوں میں روس۔یوکرین جنگ کی وجہ سے ہونے والی تیزی کو چھوڑ کر 10 سال کی بلند ترین سطح ہے۔

      ڈبلیو ٹی آئی بھی 121 ڈالر فی بیرل پر فروخت کر رہا ہے۔ فی الحال خام تیل کی مہنگائی میں کوئی راحت ملتی نظر نہیں آرہی کیونکہ چین کی معیشت بھی کھلنے لگی ہے اور آنے والے وقت میں اس کی کھپت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے جس کا اثر قیمتوں پر بھی پڑے گا۔

      پٹرول پمپ ملازمین کسٹمر کے ساتھ کر رہے ہیں دھوکہ دہی، جانئے کس طرح جھونک رہے آنکھوں میں دھول



      چاروں میٹرو سٹی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں۔
      دہلی میں پٹرول 96.72 روپے اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر
      ممبئی میں پٹرول 109.27 روپے اور ڈیزل 95.84 روپے فی لیٹر
      چنئی میں پٹرول 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر
      کولکاتہ پٹرول 106.03 روپے اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر

      ان شہروں میں بھی نئی قیمتیں جاری
      نوئیڈا میں پٹرول 96.79 روپے اور ڈیزل 89.96 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      لکھنؤ میں پٹرول 96.57 روپے اور ڈیزل 89.76 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پٹنہ میں پٹرول 107.24 روپے اور ڈیزل 94.04 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پورٹ بلیئر میں پٹرول 84.10 روپے اور ڈیزل 79.74 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

      نئی قیمتیں ہر صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہیں۔
      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔

      یہ بھی پڑھئے: غلطی سے بھی کبھی Google پر ان چیزوں کو سرچ نہ کریں، ہو سکتا ہے پنگا

      آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔
      پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: