உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پٹرول۔ڈیزل کی قیمتیں جاری، ملک کے چاروں میٹروز سمیت تمام بڑے شہروں میں تیل کے نئے دام یہاں جانئے

    Petrol Diesel Price Today: تیل کمپنیوں نے آخری بار 6 اپریل کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ اس کے بعد گزشتہ 20 دنوں سے اس کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ملک کے چاروں میٹروز سمیت تمام بڑے شہروں میں تیل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

    Petrol Diesel Price Today: تیل کمپنیوں نے آخری بار 6 اپریل کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ اس کے بعد گزشتہ 20 دنوں سے اس کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ملک کے چاروں میٹروز سمیت تمام بڑے شہروں میں تیل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

    Petrol Diesel Price Today: تیل کمپنیوں نے آخری بار 6 اپریل کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ اس کے بعد گزشتہ 20 دنوں سے اس کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ملک کے چاروں میٹروز سمیت تمام بڑے شہروں میں تیل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

    • Share this:
      Petrol Diesel Price Today: سرکاری تیل کمپنیوں نے پیر کی صبح پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری کی ہیں۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام کی وجہ سے آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

      تیل کمپنیوں نے آخری بار 6 اپریل کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ اس کے بعد گزشتہ 20 دنوں سے اس کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ملک کے چاروں میٹروز سمیت تمام بڑے شہروں میں تیل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ راجدھانی دہلی میں پٹرول 105.41 روپے اور ممبئی میں 120.51 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں اس وقت خام تیل کی قیمت 106 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔ اگر اس کی قیمتیں بڑھیں تو کمپنیاں دوبارہ پیٹرول اور ڈیزل کو مہنگا کر سکتی ہیں۔

      چاروں میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں۔

      دہلی میں پٹرول 105.41 روپے اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر
      ممبئی میں پٹرول 120.51 روپے اور ڈیزل 104.77 روپے فی لیٹر
      چنئی پٹرول 110.85 روپے اور ڈیزل 100.94 روپے فی لیٹر
      کولکاتہ پٹرول 115.12 روپے اور ڈیزل 99.83 روپے فی لیٹر

      ان شہروں میں بھی نئی قیمتیں جاری ہیں۔
      نوئیڈا میں پٹرول 105.47 روپے اور ڈیزل 97.03 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      لکھنؤ میں پٹرول 105.25 روپے اور ڈیزل 96.83 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پورٹ بلیئر میں پٹرول 91.45 روپے اور ڈیزل 85.83 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پٹنہ میں پٹرول 116.23 روپے اور ڈیزل 101.06 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: UP:سلینڈر پھٹنے سے نصف درجن گھروں میں لگی آگ، 3دن بعد تھی بہن کی شادی لیکن بچھ گیا صف ماتم

      نئی قیمتیں ہر صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہیں۔
      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔
      پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں::  Prayagraj میں ایک بار پھر سنسنی خیز واردات، 5 لوگوں کے قتل کے بعد گھر میں لگائی آگ

      آج کے تازہ ریٹ آپ اس طرح جان سکتے ہیں۔
      آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: