உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عام آدمی کو جھٹکا! پٹرول 120 روپئے کے پار تو ڈیزل 112 روپئے پہنچا، جانیں اپنے شہر کی نئی قیمتیں

    ۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے جمعرات کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ ایندھن کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث پیٹرول 120 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیزل کی بات کریں تو یہ 112 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا ہے۔

    ۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے جمعرات کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ ایندھن کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث پیٹرول 120 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیزل کی بات کریں تو یہ 112 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا ہے۔

    ۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے جمعرات کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ ایندھن کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث پیٹرول 120 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیزل کی بات کریں تو یہ 112 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پٹرول ڈیزل کی قیمتوں (Petrol Diesel Price today) میں اضافہ جاری ہے۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے جمعرات کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ ایندھن کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث پیٹرول 120 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیزل کی بات کریں تو یہ 112 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا ہے۔
      آئی او سی ایل IOCL کی طرف سے جاری کردہ نئی شرح کے مطابق آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ بدھ کو دہلی میں پٹرول 108.29 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ اس کے ساتھ ہی ڈیزل کی قیمت 97.02 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ راجستھان کے سری گنگا نگر میں پٹرول 120.52 روپے اور ڈیزل 111.39 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش کے تقریباً تمام اضلاع میں پٹرول 120 روپے فی لیٹر ہے۔

      چار میٹرو شہر میں جانیں کتنی ہیں ایندھن کی قیمتیں؟
      >> دہلی میں پٹرول 108.29 روپے اور ڈیزل 97.02 روپے فی لیٹر
      >> ممبئی پٹرول 114.14 روپے اور ڈیزل 105.12 روپے فی لیٹر
      >> چینائی پیٹرول 105.13 روپے اور ڈیزل 101.25 روپے فی لیٹر
      >> کولکتہ پٹرول 108.78 روپے اور ڈیزل 100.14 روپے فی لیٹر
      پٹرول اور ڈیزل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ملک کے شہروں میں اس وقت پٹرول کی قیمتیں 120 لیٹر کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اکتوبر کے مہینے میں اب تک ایندھن کی قیمتوں میں 20 بار سے زیادہ اضافہ کیا جا چکا ہے۔
      پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے ہوتی ہیں نافذ
      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔

      اس طرح چیک کریں اپنے شہر کی قیمت
      ملک کی تینوں آئل مارکیٹنگ کمپنی ایچ پی سی ایل، بی پی سی ایل اور آئی او سی صبح 6 بجے کے بعد پٹرول اور ڈیژل کی نئی قیمتیں جاری کرتی ہیں۔ نئی قیمت کے لئے آپ ویب سائٹ پر جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔ وہیں موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی قیمت چیک کرسکتے ہیں۔ آپ 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس بھیج کر بھی پٹرول - ڈیژل کی قیمت کے بارے میں پتہ کرسکتے ہیں۔ آپ کو آر ایس پی - اسپیس، پٹرول پمپ ڈیلر کا کوڈ لکھ کر 9224992249 پر بھیجنا پڑے گا۔ اگر آپ دہلی میں ہیں اور میسیج کے ذریعہ پٹرول - ڈیژل کی قیمت جاننا چاہتے ہیں تو آپ کو آر ایس پی کے بعد اسپیس دے کر 102072 لکھ کر 9224992249 پر بھیجنا ہوگا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: