ہوم » نیوز » معیشت

مسلسل 16 ویں دن پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، جانئے آج کیا ہے قیمت

دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 33 پیسے اضافے کے ساتھ 79.56 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ یہ 29 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 22, 2020 09:54 AM IST
  • Share this:
مسلسل 16 ویں دن پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، جانئے آج کیا ہے قیمت
علامتی تصویر

نئی دہلی۔ قومی دارالحکومت دہلی میں پیر کو مسلسل 16 ویں دن پٹرول کی قیمتیں تقریباً 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر بڑھ گئیں جبکہ ڈیزل کی قیمت ایک نئے ریکارڈ کی سطح تک پہنچ گئی۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 33 پیسے اضافے کے ساتھ 79.56 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ یہ 29 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 58 پیسے اضافے کے ساتھ ، یہ ریکارڈ 78.78.85 فی لیٹر فروخت ہوا۔


پٹرول کے مقابلے ڈیزل کی قیمت میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے دونوں کا قیمتوں میں فرق صرف 71 پیسے رہ گیا ہے۔ 07 جون سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان 16 دنوں میں ، دہلی میں پٹرول 8.30 روپے یعنی 11.65 فیصد اور ڈیزل 9.46 روپے یعنی 13.63 فیصد مہنگا ہوگیا ہے۔ کولکاتہ اور ممبئی میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 32 ،32 پیسے اضافے سے 81.27 روپے اور 86.36 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ چنئی میں پٹرول 29 پیسے کے اضافے سے 82.87 روپے فی لیٹر ہوگیا۔


کولکاتہ میں ڈیزل 53 پیسے مہنگا ہوکر 74.14 روپے ، ممبئی میں 55 پیسے مہنگا ہوکر 77.24 روپے اور چنئی میں 50 پیسے مہنگا ہوکر 76.30 روپے فی لیٹر پر آگیا۔


ملک کے چار بڑے میٹرو پولیٹن شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (فی لیٹر میں) مندرجہ ذیل رہی۔
شہر ----------- پٹرول ----------------- ڈیزل
دہلی ------------ 79.56 (+0.33) ------- 78.85 (+0.58)
کولکتہ --------- 81.27 (+0.32) ------- 74.14 (+0.53)
ممبئی ------------- 86.36 (+0.32) ------- 77.24 (+0.55)
چنئی ------------ 82.87 (+0.29) ------- 76.30 (+0.50)

خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔


First published: Jun 22, 2020 09:36 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading