آج پھر مہنگا ہوا پٹرول، جانیں ان بڑے شہروں میں کتنے روپئے پہنچی قیمت؟

پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی۔ بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔

Dec 02, 2019 11:23 AM IST | Updated on: Dec 02, 2019 11:24 AM IST
آج پھر مہنگا ہوا پٹرول، جانیں ان بڑے شہروں میں کتنے روپئے پہنچی قیمت؟

علامتی تصویر

نئی دہلی۔ پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پیر کے روز دارالحکومت دہلی کے علاوہ باقی سبھی ریاستوں میں پٹرول کی قیمت میں معمولی سا اضافہ دیکھا گیا۔ آج ممبئی اور چنئی میں پٹرول تین پیسے مہنگا ہوا ہے۔ وہیں، کولکاتہ میں دو پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت مستحکم بنی ہوئی ہے۔ اتوار کو بھی صرف پٹرول کی قیمت میں پانچ پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، پیر کے روز دہلی، کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول بالترتیب  74.91 روپئے، 77.61 روپئے، 80.59 روپئے اور 77.91 روپئے فی لیٹر کی قیمت پر مل رہا ہے۔ وہیں، ان چاروں بڑے شہروں میں ڈیزل بالترتیب 65.78 روپئے، 68.19 روپئے، 69.00 روپئے اور 69.53 روپئے فی لیٹر کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔

Loading...

پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی۔ بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمتوں میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد اس کی قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔

Loading...