ہوم » نیوز » معیشت

کورونا کے درمیان عام آدمی کی بڑھیں اور مشکلیں، پٹرول چار ماہ اور ڈیزل 19 ماہ کی اعلی سطح پر

ملک کی سب سے بڑی تیل تقسیم کار کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی راجدھانی میں پٹرول کی قیمت آج 57 پیسے بڑھ کر 74.57 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 12, 2020 11:38 AM IST
  • Share this:
کورونا کے درمیان عام آدمی کی بڑھیں اور مشکلیں، پٹرول چار ماہ اور ڈیزل 19 ماہ کی اعلی سطح پر
ملک کی سب سے بڑی تیل تقسیم کار کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی راجدھانی میں پٹرول کی قیمت آج 57 پیسے بڑھ کر 74.57 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔

نئی دہلی۔ پٹرول۔ ڈیزل کے داموں میں جمعہ کے روز مسلسل چھٹے دن بڑا اضافہ کیا گیا، جس سے قومی راجدھانی دلی میں پٹرول کی قیمت ساڑھے چار مہینے اور ڈیزل کی 19 مہینے سے زیادہ کی اعلی سطح پر پہنچ گئی۔ ملک کی سب سے بڑی تیل تقسیم کار کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی راجدھانی میں پٹرول کی قیمت آج 57 پیسے بڑھ کر 74.57 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔ یہ اس سال 23 جنوری کے بعد کی اس کی اعلی سطح ہے۔ ڈیزل بھی 59 پیسے مہنگا ہوکر 74.81 روپے فی لیٹر کے دام میں فروخت ہوا جو 8 نومبر 2018 کے بعد کی اس کی زیادہ خوردہ قیمت ہے۔ ان چھ دنوں میں پٹرول 3.30 روپے یعنی 4.64 فیصد اور ڈیزل 3.42 روپے یعنی 4.93 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔


پٹرول کی قیمت ممبئی میں آج 55 پیسے بڑھ کر 81.53 روپے، چنئی میں 51 پیسے بڑھ کر 78.48 روپے اور کلکتہ میں 54 پیسے بڑھ کر 76.48 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل کولکاتا میں 53 پیسے مہنگا ہوکر 68.70 روپے، ممبئی میں 56 پیسے مہنگا ہوکر 71.48 روپے اور چنئی میں 50 پیسے کے اضافے کے ساتھ 71.15 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔


ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (روپے فی لیٹر) اس طرح رہی:


میٹرو ----------- پٹرول ----------------- ڈیزل

دہلی ------------ 74.57 ------- 72.81

کولکتہ --------- 76.48 ------- 68.70

ممبئی ------------- 81.53 ------- 71.48

چنئی ------------ 78.48 ------- 71.15

خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔
First published: Jun 12, 2020 11:38 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading