ہوم » نیوز » معیشت

عام آدمی کو جھٹکا! اس وجہ سے مسلسل تیسرے دن مہنگا ہوا پٹرول۔ ڈیزل

آئی او سی کے مطابق، دہلی میں پٹرول کی قیمت 73 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ وہیں، ڈیزل کی قیمت 71.17 روپئے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔

  • Share this:
عام آدمی کو جھٹکا! اس وجہ سے مسلسل تیسرے دن مہنگا ہوا پٹرول۔ ڈیزل
آئی او سی کے مطابق، دہلی میں پٹرول کی قیمت 73 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ وہیں، ڈیزل کی قیمت 71.17 روپئے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔

نئی دہلی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلسل تیسرے دن تیل مارکیٹنگ کمپنیوں (HPCL, BPCL, IOC) نے پٹرول کی قیمت بڑھا دی ہیں۔ دہلی میں ایک لیٹر پٹرول (Petrol Price Today) کی قیمت 54  پیسے بڑھ کر 73 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ وہیں، ڈیزل کی قیمت (Diesel Price Today) میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 71.17  روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے ملک میں پٹرول۔ ڈیزل مہنگا ہو رہا ہے۔ کیونکہ ہندوستان اپنی ضرورتوں کا 80 فیصدی سے زائد تیل درآمد کرتا ہے۔ تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اس کی وجہ سے مہنگائی بڑھے گی۔


آئی او سی کے مطابق، دہلی میں پٹرول کی قیمت 73 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ وہیں، ڈیزل کی قیمت 71.17 روپئے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔ منگل کے روز نوئیڈا میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 75.38  روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ وہیں، ڈیزل کی قیمتیں 65.34 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہیں۔


ممبئی میں پٹرول کی قیمت 80.01 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ وہیں، ڈیزل کی قیمت 69.92 روپئے فی لیٹر ہے۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت 77.08 روپئے فی لیٹر ہے۔ وہیں، ڈیزل کی قیمت 69.74 روپئے فی لیٹر ہے۔ کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 74.98 روپئے فی لیٹر ہے۔ ڈیزل کی قیمت 67.23 روپئے فی لیٹر ہے۔





First published: Jun 09, 2020 08:27 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading