ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

Petrol-Diesel Price Today:ملک کی 17ریاستوں میں 100روپئے عبورکرچکی ہےفی لیٹرپٹرول کی قیمتیں

اس وقت ملک کی 17 سے زیادہ ریاستوں میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 100 روپے کو عبور کر چکی ہے۔ راجستھان ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر ، آندھرا پردیش ، تلنگانہ ، لداخ ، کرناٹک ، جموں و کشمیر ، اوڈیشہ ، تمل ناڈو ، بہار ، کیرالا ، پنجاب ، سکم ، دہلی ، پڈوچیری اور مغربی بنگال ان 17 ریاستوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

  • Share this:
Petrol-Diesel Price Today:ملک کی 17ریاستوں میں 100روپئے عبورکرچکی ہےفی لیٹرپٹرول کی قیمتیں
پورے ملک میں پٹرول ۔ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے

آج پٹرول ۔ ڈیزل کی قیمت: آج 12 جولائی کو ایک بار پھر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ پٹرول 28 پیسے مہنگا ہوگیا ہے لیکن ڈیزل کی قیمتوں میں 16 پیسے کمی ہوئی ہے۔ دارالحکومت دہلی میں پیر کے روز پٹرول کی قیمت 101.19 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ اسی کے ساتھ ہی ڈیزل 89.72 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔


اس وقت ملک کی 17 سے زیادہ ریاستوں میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 100 روپے کو عبور کر چکی ہے۔ راجستھان ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر ، آندھرا پردیش ، تلنگانہ ، لداخ ، کرناٹک ، جموں و کشمیر ، اوڈیشہ ، تمل ناڈو ، بہار ، کیرالا ، پنجاب ، سکم ، دہلی ، پڈوچیری اور مغربی بنگال ان 17 ریاستوں کی فہرست میں شامل ہیں۔


پٹرول اور ڈیزل کی قیمیتیں
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ظاہر ہے پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں کا سیدھا اثرعوام کی جیب پرپڑتا ہے۔اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا انحصار بھی پیٹرول ۔ڈیزل کی قیمتوں پر ہوتا ہے۔ آج پیٹرول تیس جبکہ ڈیزل پینتیس پیسے مہنگا ہوا۔ اس طرح قومی راجدھانی دہلی میں فی لیٹرپیٹرول کی قیمت نواسی روپئے انتیس پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت اُناسی روپئے ستر پیسے ہوگئی ہے۔


12 جولائی 2021 کی پٹرول۔ڈیزل کی قیمت چیک کریں

>> دہلی ۔پیٹرول 101.19 اور ڈیزل 89.72 روپے فی لیٹر
>> ممبئی - پٹرول 107.20 روپے اور ڈیزل 97.29 روپے فی لیٹر
>> چنئی - پٹرول 101.92 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لٹر
>> کولکاتا۔ پٹرول 101.35 اور ڈیزل 92.81 روپے فی
>> بنگلورو - پٹرول 104.58 اور ڈیزل 95.09 فی لیٹر
>> حیدرآباد - پٹرول 105.15 اور ڈیزل 97.78 فی لیٹر
>> لکھنؤ - پٹرول 98.29 اور ڈیزل 90.11 روپے فی لیٹر
>> پٹنہ - پٹرول 103.52 روپے اور ڈیزل 95.30 روپے فی لیٹر
>> بھوپال - پٹرول 109.53 اور ڈیزل 98.50 روپے فی لیٹر
>> جے پور - پٹرول 108.03 اور ڈیزل 98.85 روپے فی لیٹر
>> گروگرام - پٹرول 98.83 روپے اور ڈیزل 90.31 روپے فی لیٹر

جانئے، پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں کس طرح روزانہ گھٹتی۔بڑھتی رہتی ہیں

خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔

آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Jul 12, 2021 07:38 AM IST