ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Petrol-Diesel Price Hike:پٹرول اورڈیزل کی قیمت میں اضافہ کاسلسلہ جاری،کیاہےآج کی قیمت

ملک کے چار میٹروپولیٹن شہروں میں پیٹرول کی قیمت میں 27 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ گزشتہ 4 مئی سے لے کر اب تک 19 دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ، جبکہ باقی 15 دنوں میں قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

  • Share this:
Petrol-Diesel Price Hike:پٹرول اورڈیزل کی قیمت میں اضافہ کاسلسلہ جاری،کیاہےآج کی قیمت
قومی دارالحکومت دہلی اور ممبئی میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 27-27 پیسے اضافے سے 95.03 روپے اور 101.25 روپے فی لیٹر ہوگئیں۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اتوار کے روز ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ جس کی وجہ سے پہلی بار ممبئی میں پٹرول 101 روپے اور دہلی میں 95 روپے فی لیٹر کو عبور کرچکا ہے۔ملک کے چار میٹروپولیٹن شہروں میں پیٹرول کی قیمت میں 27 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ گزشتہ 4 مئی سے لے کر اب تک 19 دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ، جبکہ باقی 15 دنوں میں قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 4.63 روپے اور ڈیزل 5.22 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔


معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی اور ممبئی میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 27-27 پیسے اضافے سے 95.03 روپے اور 101.25 روپے فی لیٹر ہوگئیں۔دہلی میں ڈیزل 29 پیسے اور ممبئی میں 31 پیسے مہنگا ہوا۔ ممبئی میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 93.30 روپے اور دہلی میں 85.95 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔


آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔

شہر کا نام —— پیٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر
دہلی ————— 95.03 —————— 85.95
ممبئی ————— 101.25 —————— 93.30
چنئی —————- 96.47 -—————- 90.66
کولکاتا ———— 95.02 —————— 88.8

پورے ملک میں پٹرول ۔ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے
پورے ملک میں پٹرول ۔ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے


کولکاتامیں پٹرول 26 پیسے مہنگا ہوکر 95.02 روپے اور ڈیزل 29 پیسے اضافے سے 88.80 روپے فی لیٹر ہوگیا۔چنئی میں ، پٹرول کی قیمت میں 24 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 28 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول 96.47 روپے اور ایک لیٹر ڈیزل 90.66 روپے میں ملا۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

جانئے، پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں کس طرح روزانہ گھٹتی۔بڑھتی رہتی ہیں

خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔

آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jun 06, 2021 09:11 AM IST