تہواروں کے دوران پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں کو لیکرراحت کی خبر۔ پڑھیں تفصیل یہاں

تہوار کے موسم میں پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں کولیکرراحت کی خبرہے۔ مسلسل 5 ویں روزبھی پٹرول کی قیمت کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے

Oct 20, 2019 11:00 AM IST | Updated on: Oct 20, 2019 11:06 AM IST
تہواروں کے دوران پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں کو لیکرراحت کی خبر۔ پڑھیں تفصیل یہاں

علامتی تصویر

تہوار کے موسم میں پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں کولیکرراحت کی خبرہے۔ مسلسل 5 ویں روزبھی پٹرول کی قیمت کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ تاہم ڈیزل کی قیمت میں مسلسل تیسرے روزبھی کمی واقع ہوئی ہے۔ اتوار کے روز دارالحکومت دہلی میں، جہاں پٹرول کی قیمت مستحکم رہی وہیں ڈیزل کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی کی گئی۔

چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں

Loading...

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی ، کولکتہ ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 73.27 ، 75.92 روپئے ، 78.88 روپئے اور 76.09 روپے فی لیٹر ہیں۔ چار میٹرو شہروں میں ڈیزل کی قیمت بالترتیب 66.17 ، 68.60 روپئے ، 69.43 روپئے اور 69.97 روپئے فی لیٹرپرآگئی ہے۔ بتادیں کہ پٹرول۔ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول ۔ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد اس کی قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔

چارمیٹروشہروں میں پٹرول اورڈیزل کی قیمت۔(تصویر:سی این بی سی ٹی وی 18)۔ چارمیٹروشہروں میں پٹرول اورڈیزل کی قیمت۔(تصویر:سی این بی سی ٹی وی 18)۔

Loading...