உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایندھن کی نئی قیمتیں جاری، اس شہر میں 82 روپئے فی لیٹر پہنچا پٹرول کی قیمت، جانیں آپ کے شہر کے دام

    نئی شرح کے مطابق آج قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ آج 4 دسمبر بروز ہفتہ ایندھن کی قیمتوں (Fuel Rates) میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

    نئی شرح کے مطابق آج قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ آج 4 دسمبر بروز ہفتہ ایندھن کی قیمتوں (Fuel Rates) میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

    نئی شرح کے مطابق آج قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ آج 4 دسمبر بروز ہفتہ ایندھن کی قیمتوں (Fuel Rates) میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی. Petrol Price Today4 December 2021: سرکاری تیل کمپنیوں (IOCL) نے پٹرول ڈیزل کی نئی قیمتیں (Petrol Diesel Price Today) جاری کر دی ہیں ۔ نئی شرح کے مطابق آج قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ آج 4 دسمبر بروز ہفتہ ایندھن کی قیمتوں (Fuel Rates) میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

      دو دن پہلے دہلی کی کیجریوال حکومت نے پٹرول پر VAT کم کرنے (slashes vat on petrol) کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد دہلی میں ایک لیٹر پٹرول 8 روپے سستا ہو گیا۔ دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 103.93 روپے سے کم ہو کر 95.41 روپے پر آ گئی ہے۔

      جانئے کس شہر میں کتنی ہے پٹرول کی قیمت؟
      >> دہلی میں پٹرول 95.41 روپے اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر ہے۔
      >> ممبئی میں پٹرول 109.98 روپے اور ڈیزل 94.14 روپے فی لیٹر پر ہے۔
      >> چنئی میں پٹرول 101.40 روپے اور ڈیزل 91.43 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔
      >> کولکاتہ میں پٹرول 104.67 روپے اور ڈیزل 89.79 روپے فی لیٹر ہے۔
      >> لکھنؤ میں پٹرول 95.28 روپے اور ڈیزل 86.80 روپے فی لیٹر ہے۔
      >> گاندھی نگر میں پٹرول 95.35 روپے اور ڈیزل 89.33 روپے فی لیٹر ہے۔
      >> پورٹ بلیئر میں پیٹرول 82.96 روپے اور ڈیزل 77.13 روپے فی لیٹر ہے۔

      ہر دن اس وقت جاری ہوتی ہیں ایندھن کی قیمتیں
      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔

      اس طرح چیک کریں اپنے شہر کی قیمت
      ملک کی تینوں آئل مارکیٹنگ کمپنی ایچ پی سی ایل، بی پی سی ایل اور آئی او سی صبح 6 بجے کے بعد پٹرول اور ڈیژل کی نئی قیمتیں جاری کرتی ہیں۔ نئی قیمت کے لئے آپ ویب سائٹ پر جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔ وہیں موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی قیمت چیک کرسکتے ہیں۔ آپ 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس بھیج کر بھی پٹرول - ڈیژل کی قیمت کے بارے میں پتہ کرسکتے ہیں۔ آپ کو آر ایس پی - اسپیس، پٹرول پمپ ڈیلر کا کوڈ لکھ کر 9224992249 پر بھیجنا پڑے گا۔ اگر آپ دہلی میں ہیں اور میسیج کے ذریعہ پٹرول - ڈیژل کی قیمت جاننا چاہتے ہیں تو آپ کو آر ایس پی کے بعد اسپیس دے کر 102072 لکھ کر 9224992249 پر بھیجنا ہوگا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: