உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پٹرول۔ڈیزل کی مسلسل بڑھتی قیمتوں نے عام آدمی کی توڑ دی کمر! جانئے آج پھر کتنے لیٹر تک پہنچا

    Petrol-Diesel price Today: پٹرول - ڈیژل آج پھر مہنگا ہوا

    Petrol-Diesel price Today: پٹرول - ڈیژل آج پھر مہنگا ہوا

    آئی او سی ایل IOCL کی طرف سے جاری کردہ نئی شرح کے مطابقبین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر رہی جس کے سبب بدھ کے روز مقامی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دو دن پرسکون رہنے کے بعد پھر آگ لگ گئی۔

    • Share this:
      Petrol Price Today: پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے آج بدھ کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیاہے۔ آئی او سی ایل IOCL  کی طرف سے جاری کردہ نئی شرح کے مطابقبین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر رہی جس کے سبب بدھ کے روز مقامی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دو دن پرسکون رہنے کے بعد پھر آگ لگ گئی۔ ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 107.94 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

      پٹرول اور ڈیزل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ملک کے شہروں میں اس وقت پٹرول کی قیمتیں 120 لیٹر کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اکتوبر کے مہینے میں اب تک ایندھن کی قیمتوں میں 20 بار سے زیادہ اضافہ کیا جا چکا ہے۔

      ممبئی میں پٹرول 113.76 روپے اور ڈیزل 104.71 روپے فی لیٹر، مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں پٹرول 116.58 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 105.97 روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 111.60 روپے اور ڈیزل 103.25 روپے فی لیٹر، بنگال میں پٹرول 103.25 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 102.57 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ رانچی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فرق صرف 21 پیسے کا رہ گیا ہے۔ یہاں پٹرول کی قیمت 102.17 روپے اور ڈیزل کی قیمت 101.96 روپے فی لیٹر ہے۔ نوئیڈا، دہلی این سی آر میں پٹرول کی قیمت 105.06 روپے اور ڈیزل کی قیمت 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔

      چار بڑے شہروں کی قیمتیں (Petrol Diesel Price on 27 October 2021)
      >> دہلی میں پٹرول 107.94 روپے اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر
      >> ممبئی پٹرول 113.80 روپے اور ڈیزل 104.75 روپے فی لیٹر
      >> چینائی پیٹرول 104.83 روپے اور ڈیزل 100.92 روپے فی لیٹر
      >> کولکتہ پٹرول 108.45 روپے اور ڈیزل 99.78 روپے فی لیٹر

      اس طرح چیک کریں اپنے شہر کی قیمت
      ملک کی تینوں آئل مارکیٹنگ کمپنی ایچ پی سی ایل، بی پی سی ایل اور آئی او سی صبح 6 بجے کے بعد پٹرول اور ڈیژل کی نئی قیمتیں جاری کرتی ہیں۔ نئی قیمت کے لئے آپ ویب سائٹ پر جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔ وہیں موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی قیمت چیک کرسکتے ہیں۔ آپ 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس بھیج کر بھی پٹرول - ڈیژل کی قیمت کے بارے میں پتہ کرسکتے ہیں۔ آپ کو آر ایس پی - اسپیس، پٹرول پمپ ڈیلر کا کوڈ لکھ کر 9224992249 پر بھیجنا پڑے گا۔ اگر آپ دہلی میں ہیں اور میسیج کے ذریعہ پٹرول - ڈیژل کی قیمت جاننا چاہتے ہیں تو آپ کو آر ایس پی کے بعد اسپیس دے کر 102072 لکھ کر 9224992249 پر بھیجنا ہوگا۔

      پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے ہوتی ہیں نافذ
      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: