உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جاری ہوئیں پٹرول۔ڈیزل کی نئی قیمتیں، جانئے آپ کے شہر میں کتنا ہے ایندھن کا نیا دام

    آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن (IOC) کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.84 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.57 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکا ہے۔

    آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن (IOC) کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.84 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.57 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکا ہے۔

    آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن (IOC) کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.84 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.57 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکا ہے۔

    • Share this:
      Petrol Diesel Price on 19 October 2021۔ نئی دہلی: نگل کو مسلسل دوسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں (Petrol-Diesel Price Today) میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کے کھلے کاروبار میں کچھ نشیب و فراز کے درمیان اتوار کو ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے دن 35-35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ راجدھانی دہلی میں پٹرول آج 105.84 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.57 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔
      ممبئی میں پٹرول کی قیمت 111.77 روپے اور ڈیزل کی قیمت 102.52 روپے فی لیٹر ہے۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پٹرول 114.45 روپے فی لیٹراور ڈیزل 103.78 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے ۔ اس وقت ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور بیشتر شہروں میں ڈیزل بھی سنچری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کچھ شہروں میں ڈیزل 100 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ اس مہینے میں اب تک 19میں سے 14 دن قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ اب تک پٹرول 4.20 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 4.70 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔
      بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل اب بھی اونچا رہا۔ منگل کو سنگاپور میں ابتدائی کاروبار میں خام تیل میں نرمی دیکھی گئی۔ برینٹ کروڈ 0.08 فیصد گھٹ کر 84.26 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام 0.01 فیصد گھٹ کر 82.43 ڈالر فی بیرل پر ہے۔ پچھلے ہفتے ان دونوں ایندھنوں میں تقریبا تین فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔
      آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن (IOC) کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.84 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.57 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکا ہے۔
      پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

      چار بڑے شہر میں ایندھن کی قیمتیں
      دہلی : پٹرول، 105.84 ڈیزل، 94.57
      ممبئی : پٹرول، 111.77ڈیزل، 102.52
      چنئی: پٹرول، 103.01 ڈیزل، 98.92
      کولکتہ: پٹرول، 106.43 ڈیزل، 97.68

      ان ریاستوں میں 100  کے پار پٹرول
      ابھی ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں ڈیزل بھی ایک سنچری لگانے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کچھ شہروں میں یہ 100 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ یہ مہینے 4 اکتوبر اور اس کے بعد 12 اور 13 اکتوبر کے علاوہ ہر دن قیمتیں بڑھی ہیں۔ اس ماہ میں پٹرول 3.50 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 4 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔

      پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے ہوتی ہیں نافذ
      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔

      اس طرح چیک کریں اپنے شہر کی قیمت
      ملک کی تینوں آئل مارکیٹنگ کمپنی ایچ پی سی ایل، بی پی سی ایل اور آئی او سی صبح 6 بجے کے بعد پٹرول اور ڈیژل کی نئی قیمتیں جاری کرتی ہیں۔ نئی قیمت کے لئے آپ ویب سائٹ پر جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔ وہیں موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی قیمت چیک کرسکتے ہیں۔ آپ 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس بھیج کر بھی پٹرول - ڈیژل کی قیمت کے بارے میں پتہ کرسکتے ہیں۔ آپ کو آر ایس پی - اسپیس، پٹرول پمپ ڈیلر کا کوڈ لکھ کر 9224992249 پر بھیجنا پڑے گا۔ اگر آپ دہلی میں ہیں اور میسیج کے ذریعہ پٹرول - ڈیژل کی قیمت جاننا چاہتے ہیں تو آپ کو آر ایس پی کے بعد اسپیس دے کر 102072 لکھ کر 9224992249 پر بھیجنا ہوگا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: