உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خوشخبری! 5روپئے تک سستا ہو سکتا ہے پٹرول، کچے تیل کی قیمتوں میں آئی بھاری کمی: جانیں ایکسپرٹ کی رائے

    Petrol Price- اب یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پٹرول کی قیمت پانچ روپے تک سستی ہو سکتی ہے۔ مارکیٹ کے جانکاروں کے مطابق خام تیل میں کمی کا سیدھا فائدہ ہندستان کو بھی مل سکتا ہے۔ .

    • Share this:
      نئی دہلی. چین میں کمزور معیشت، کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اوپیک+ کی پیداوار میں اضافے کے خدشات کی وجہ سے خام تیل کی قیمتیں گر گئی ہیں۔ اس کا اثر ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اب یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پٹرول کی قیمت پانچ روپے تک سستی ہو سکتی ہے۔ مارکیٹ کے جانکاروں کے مطابق خام تیل میں کمی کا سیدھا فائدہ ہندستان کو بھی مل سکتا ہے۔ بتادیں کہ اس وقت ملک بھر کے کئی شہروں میں 100 کے پار پٹرول فروخت ہو رہا ہے۔ حالانکہ گزشتہ دو ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔

      ایم سی ایکس MCX پر ، اگست میں خام تیل کی ڈلیوری 73 روپے یا 1.32 فیصد کم ہوکر 5،444 روپے فی بیرل پر 6،313 لاٹس کے کاروبار کر رہا۔ ستمبر ڈلیوری 69 روپے یا 1.26 فیصد کمی کے ساتھ 5،415 روپے فی بیرل رہ گئی جس میں 307 لاٹس کا کاروبار ہوا۔

      جانیں کیا کہتے ہیں ایکسپرٹ
      ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 1.18 فیصد گر کر 73.08 ڈالر فی بیرل پر آگیا جبکہ لندن میں قائم بین الاقوامی بینچ مارک برینٹ کروڈخام 0.99 فیصد گھٹ کر 74.66 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ ایچ ڈی ایف سی سکیورٹیز کے سینئر تجزیہ کار (کموڈیٹیز) تپن پٹیل نے کہا، "دنیا کے دوسرے سب سے بڑے تیل صارف میں فیکٹری کی سرگرمی میں کمی ، چین کی معاشی بحالی کے خدشات پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا باعث بنے۔ اس کے علاوہ ، امریکہ اور چین سمیت۔ دنیا کے دیگر حصوں میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کا اثر واضح طور پر نظر آرہا ہے۔ اس کی وجہ سے ، خام تیل کی قیمتوں میں بھی دباؤ رہا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: