ہوم » نیوز » معیشت

خوش خبری! 9 مہینے میں سب سے سستا مل رہا پٹرول، آج پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت اتنی ہوئی کم

بتا دیں کہ تیل کمپنیاں روزانہ صبح 6 بجے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی کرتی ہیں۔

  • Share this:
خوش خبری! 9 مہینے میں سب سے سستا مل رہا پٹرول، آج پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت اتنی ہوئی کم
علامتی تصویر

نئی دہلی۔ ہفتہ کے پہلے دن پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں مسلسل پانچویں دن پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت میں گراوٹ آئی ہے۔ تیل کمپنیوں نے پیر کے روز پٹرول کی قیمت میں 23 سے 25 پیسے فی لیٹر کی کٹوتی کی ہے۔ وہیں، ڈیزل کی قیمت 25 سے 26 پیسے فی لیٹر کم ہوئی ہے۔ اس کمی کے بعد قومی دارالحکومت دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 70.59 روپئے ہو گئی جبکہ ایک لیٹر ڈیزل کے لئے 63.26 روپئے خرچ کرنے ہوں گے۔ بتا دیں کہ تیل کمپنیاں روزانہ صبح 6 بجے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی کرتی ہیں۔


انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، پیر کے روز دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 70.59 روپئے ہے۔ کولکاتہ میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 73.28 روپئے، ممبئی میں 76.29 روپئے اور چنئی میں 73.33 روپئے ہو گئی ہے۔ وہیں قومی راجدھانی دہلی میں ڈیزل کی قیمت 63.26 روپئے فی لیٹر ہو گئی۔ کولکاتہ میں ایک لیٹر ڈیزل کے لئے 65.59 روپئے، ممبئی میں 66.24 روپئے اور چنئی میں 66.75 روپئے دینے ہوں گے۔



ملک کی تینوں تیل مارکیٹنگ کمپنیاں ایچ پی سی ایل، بی پی سی ایل اور آئی او سی صبح 6 بجے کے بعد پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری کرتی ہیں۔ نئی قیمتوں کے لئے آپ ویب سائٹ پر جا کر جانکاری حاصل کر سکتے ہیں۔ وہیں، موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی آپ قیمت کا پتہ لگا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔
First published: Mar 09, 2020 12:22 PM IST