اتوارکو پھرمہنگا ہوا پٹرول، جانیں آج کی نئی قیمت

اتوارکوپٹرول کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روزاضافہ ہوا ہے۔ حالانکہ ڈیژل کی قیمتوں میںآج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

Nov 17, 2019 09:26 AM IST | Updated on: Nov 17, 2019 09:29 AM IST
اتوارکو پھرمہنگا ہوا پٹرول، جانیں آج کی نئی قیمت

مسلسل چوتھے روزپٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی: اتوارکو پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روزاضافہ ہوا ہے۔ حالانکہ ڈیژل کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ اتوارکودارالحکومت دہلی میں پٹرول 12 پیسے فی لیٹرمہنگا ہوگیا ہے۔ آپ کوبتا دیں کہ گزشتہ 4 دن میں ملک کی راجدھانی دہلی میں پٹرول 59 پیسےفی لیٹرمہنگا ہوگیا ہے۔

چارمیٹروشہروں میں پٹرول اورڈیژل کی قیمت

Loading...

انڈین آئل کی ویب سائٹ کےمطابق آج اتوارکودہلی، کولکاتا، ممبئی اورچنئی میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 73.89 روپئے، 79.59 روپئے، 76.56 روپئےاور76.80 روپئےفی لیٹر کی قیمت پرمل رہا ہے۔ وہیں چاروں بڑے شہروں (میٹرو) میں ڈیژل بالترتیب 65.79 روپئے، 68.20 روپئے، 69.01 روپئے اور69.54 روپئے فی لیٹرکی قیمت پر مل رہا ہے۔

petrolpump8

روزانہ صبح 6 بجے بدلتی ہیں قیمتیں

پٹرول - ڈیژل کی قیمتوں میں ہرروزکمی اوراضافہ ہوتا رہتا ہے۔ پٹرول اور ڈیژل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہوجاتا ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائزڈیوٹی، ڈیلرکمیشن سب کچھ جوڑنےکے بعد اس کی قیمت تقریباً دوگنی ہوجاتی ہے۔

 ان طریقوں سے گھربیٹھے معلوم کریں قیمت

ایس ایم ایس کے ذریعہ: اگرآپ صبح 6 بجے کے بعد پٹرول - ڈیژل کی قیمت چیک کرنا چاہتے ہیں تو9224992249 نمبرپرایس ایم ایس بھیج کربھی پٹرول - ڈیژل کی قیمت کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کےلئےآپ کوآرایس پی لکھ کراسپیس دینا ہوگا پھرپٹرول پمپ ڈیلرکا کوڈ لکھ کر9224992249 پربھیجنا پڑے گا۔ مطلب واضح ہےکہ آپ اگردہلی میں ہیں اورایس ایم ایس کے ذریعہ پٹرول - ڈیژل کی قیمت جاننا چاہتے ہیں توآپ کو آرایس پی کے بعد اسپیس دے کر 102072 لکھ کر9224992249 پربھیجنا ہوگا۔

Loading...