ہوم » نیوز » معیشت

عام آدمی کو لگا بڑا جھٹکا! مسلسل 20 ویں دن مہنگا ہوا پٹرول۔ ڈیزل، جانئے نئی قیمت

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل ہو رہے اضافے سے دلی میں پٹرول کی قیمت بھی 80 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوگئی ہے

  • UNI
  • Last Updated: Jun 26, 2020 09:16 AM IST
  • Share this:
عام آدمی کو لگا بڑا جھٹکا! مسلسل 20 ویں دن مہنگا ہوا پٹرول۔ ڈیزل، جانئے نئی قیمت
عام آدمی کو لگا بڑا جھٹکا! مسلسل 20 ویں دن مہنگا ہوا پٹرول۔ ڈیزل، جانئے نئی قیمت

نئی دہلی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل ہو رہے اضافے سے دلی میں پٹرول کی قیمت بھی 80 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوگئی ہے۔ قومی راجدھانی میں 20 مہینے بعد پٹرول 80 روپے سے مہنگا فروخت ہورہا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی تیل تقسیم کرنے والی کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دلی میں جمعہ کو پٹرول کی قیمت 21 پیسے بڑھ کر 80.13 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔ جو 27 اکتوبر 2018 کے بعد کی اعلی سطح ہے۔ ڈیزل کی قیمت بھی 17 پیسے بڑھ کر 80.19 روپے فی لیٹر کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔


اس مہینے 7 تاریخ سے تیل تقسیم کرنے والی کمپنیوں نے دونوں ایندھنوں کی قیمت بڑھانے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ اس دوران دلی میں پٹرول 8.87 روپے یعنی 12.45 فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔ مسلسل 20 دن میں ڈیزل کی قیمت 10.80 روپے یعنی 15.56 فیصد بڑھ گئی ہے۔ کولکاتا اور ممبئی میں پٹرول کی قیمت 21۔21 پیسے بڑھ کر بالترتیب 81.82 روپے اور 86.91 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ چنئی میں یہ 19 پیسے کے اضافے کے ساتھ 83.37 روپے فی لیٹر پررہی۔ ڈیزل کولکاتا میں 16 پیسے مہنگا ہوکر 75.34 روپے، ممبئی میں 17 پیسے مہنگا ہوکر 78.51 روپے اور چنئی میں 15 پیسے کے اضافہ کے ساتھ 77.44 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔


ملک کے چار اہم شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمیتیں (روپے فی لیٹر میں) اس طرح رہیں

میٹرو شہر ----------- پٹرول ----------------- ڈیزل
دہلی ------------ 80.13 ---------- 80.19
کولکتہ --------- 81.82 ---------- 75.34
ممبئی ------------- 86.91 ---------- 78.51
چنئی ------------ 83.37 ---------- 77.44

خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔
First published: Jun 26, 2020 09:16 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading