ہوم » نیوز » معیشت

ایک دن کی راحت کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر ہوا اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کا موجودہ سلسلہ 7 جون سے شروع ہوا۔ اس دوران دہلی میں پٹرول میں اب تک 9.17 روپے یعنی 12.87 فیصد اور ڈیزل 11.14 روپے یعنی 16.05 فیصد مہنگا ہوگیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 29, 2020 10:03 AM IST
  • Share this:
ایک دن کی راحت کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر ہوا اضافہ
علامتی تصویر

نئی دہلی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ ایک دن کے ٹھہراؤ کے بعد پیر کو دوبارہ شروع ہو گیا۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت پانچ پیسے بڑھ کر 80.43 روپے فی لیٹر ہوگئی ، جو 27 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ ڈیزل کی قیمت بھی 13 پیسے بڑھ کر80.53 روپے فی لیٹر کی نئی ریکارڈ سطح پر رہی۔


ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کا موجودہ سلسلہ 7 جون سے شروع ہوا۔ اس دوران دہلی میں پٹرول میں اب تک 9.17 روپے یعنی 12.87 فیصد اور ڈیزل 11.14 روپے یعنی 16.05 فیصد مہنگا ہوگیا ہے۔ کولکتہ اور ممبئی میں پٹرول کی قیمت پانچ پانچ پیسے بڑھ کر بالترتیب 82.10 روپے اور 87.19 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ چنئی میں یہ چار پیسے مہنگا ہو کر 83.63 روپے فی لیٹر رہا ۔


کولکتہ اور ممبئی میں ڈیزل کی قیمت 12 پیسے بڑھ کر بالترتیب 75.64روپے اور 78.83 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ چنئی میں ڈیزل 11 پیسے مہنگا ہو کر 77.72 روپے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔


ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (روپے فی لیٹر میں) مندرجہ ذیل ہے ۔
شہر ----------- پٹرول ----------------- ڈیزل
دہلی ------------ 80.43 (+05) ---------- 80.53 (+13)
کولکتہ --------- 82.10 (+05) ---------- 75.64 (+12)
ممبئی ------------- 87.19 (+05) ---------- 78.83 (+12)
چنئی ------------ 83.63 (+04) ---------- 77.72 (+11)

خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔
First published: Jun 29, 2020 10:03 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading