ہوم » نیوز » معیشت

خوش خبری: پچھلے سال جون کے بعد آج سب سے سستا فروخت ہو رہا ہے پٹرول

ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، بدھ کو قیمتوں میں ٹكاؤ کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمت آج 15 پیسے کم ہوکر 70.14 روپے فی لیٹر رہ گئی جو 27 جون 2019 کے بعد سب سے نچلی سطح پر ہے۔

  • Share this:
خوش خبری: پچھلے سال جون کے بعد آج سب سے سستا فروخت ہو رہا ہے پٹرول
علامتی تصویر

نئی دہلی۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں جاری گراوٹ سے گھریلو سطح پر پٹرول۔ ڈیزل کے دام میں جمعرات کو ایک بار پھر کمی دیکھی گئی اور قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول قریب نو ماہ اور ڈیزل 14 ماہ کی نچلی سطح پر آ گیا۔

ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، بدھ کو قیمتوں میں ٹكاؤ کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمت آج 15 پیسے کم ہوکر 70.14 روپے فی لیٹر رہ گئی جو 27 جون 2019 کے بعد سب سے نچلی سطح پر ہے۔ ڈیزل کی قیمت بھی 12 پیسے کم ہو کر 62.89 روپے فی لیٹر پر آ گئی۔ یہ 11 جنوری 2019 کے بعد سب سے کمتر سطح پر ہے۔


علامتی تصویر

کولکتہ اور ممبئی میں بھی پٹرول 15-15 پیسے سستا ہوکر بالترتیب 72.83 روپے اور 75.84 روپے فی لیٹر رہ گیا۔ چنئی میں اس کی قیمت 16 پیسے کم ہوکر 72.86 روپے فی لیٹر پر آ گئی۔ ڈیزل کی قیمت کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں 13-13 پیسے کم ہوکر بالترتیب 65.22 روپے، 65.84 روپے اور 66.35 روپے فی لیٹر رہ گئی۔


خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ ملک کی تینوں تیل مارکیٹنگ کمپنیاں ایچ پی سی ایل، بی پی سی ایل اور آئی او سی صبح 6 بجے کے بعد پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری کرتی ہیں۔ نئی قیمتوں کے لئے آپ ویب سائٹ پر جا کر جانکاری حاصل کر سکتے ہیں۔ وہیں، موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی آپ قیمت کا پتہ لگا سکتے ہیں۔
First published: Mar 12, 2020 12:54 PM IST