ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مفت LPG  گیس کنکشن لینے والوں کیلئے اہم  خبر، حکومت سبسڈی کو لیکر کرنے جا رہی ہے یہ بڑی تبدیلیاں

اگر آپ بھی(Ujjwala scheme) کے تحت مفت ایل پی جی LPG گیس کنیکشن (free LPG connection) لینے کا سوچ رہے ہیں تو آپ کے لئے یہ خبر بہت اہم ہے۔

  • Share this:
مفت LPG  گیس کنکشن لینے والوں کیلئے اہم  خبر، حکومت سبسڈی کو لیکر کرنے جا رہی ہے یہ بڑی تبدیلیاں
اگر آپ بھی(Ujjwala scheme) کے تحت مفت ایل پی جی LPG گیس کنیکشن (free LPG connection) لینے کا سوچ رہے ہیں تو آپ کے لئے یہ خبر بہت اہم ہے۔

نئی دہلی: اگر آپ بھی(Ujjwala scheme) کے تحت مفت ایل پی جی LPG گیس کنیکشن (free LPG connection) لینے کا سوچ رہے ہیں تو آپ کے لئے یہ خبر بہت اہم ہے۔ حکومت جلد ہی (Ujjwala scheme) کے تحت ملنے والی سبسڈی کے (structure) میں تبدیلیاں کر سکتی ہے۔ منی کنٹرول کی خبر کے مطابق ، وزارت پٹرولیم 2 نئے ڈھانچے (structure) پر کام کر رہا ہے اور اسے جلد ہی جاری کیا جاسکتا ہے۔ مرکزی حکومت نے اس بجٹ میں ایک کروڑ نئے کنکشن دینے کا اعلان کیا تھا ، لیکن اب حکومت او ایم سی ایس OMCs کی جانب سے ایڈوانس پیمنٹ ماڈل میں تبدیلی کر سکتی ہے۔


منی کنٹرول کو ذرائع کے حوالے سے ملی جانکاری کے مطابق ، 1600 کا ایڈوانس پیمنٹ کمپنی وصولے گی۔ اس وقت OMCs ایڈوانس رقم بطور EMI وصول کرتے ہیں جبکہ اس معاملے سے واقف ذرائع کے مطابق ،حکومت اسکیم میں بقیہ 1600 کی سبسڈی دینا جاری رکھے گی۔


ملتا ہے 14.2 کلو والا سلینڈر اور گیس چولہا۔۔


اس سرکاری اسکیم میں ، صارفین کو 14.2 کلوگرام کا سلینڈر اور گیس چولہادیا جاتا ہے۔۔ اس کی لاگت تقریبا 3200 روپے ہوتی ہے اور اس پر حکومت کی جانب سے 1600 روپے کی سبسڈی ملتی ہے جبکہ او ایم سی ایس 1600 روپے ایڈوانس کے طوور دیتی ہیے۔حالانکہ OMCs ری فل کرانے پر سبسڈی کی رقم ای ایم آئی EMI کے طور پر وصول کی جاتی ہے۔

اس طرح آپ اس اسکیم میں رجسٹریشن کرا سکتے ہیں
اس اسکیم کے لئے رجسٹریشن کروانا بہت آسان ہے۔ (Ujjwala scheme) کے تحت گیس کنکشن کیلئے بی پی ایل BPL کنبے سے تعلق رکھنے والی کوئی خاتون گیس کنکشن حاصل کرنے کے لئے درخواست دے سکتی ہے۔ آپ خود اس اسکیم سے وابستہ سرکاری ویب سائٹ pmujjwalayojana.com پر جا کر تفصیلی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے لئے آپ کو سب سے پہلے ایک فارم بھرنا ہوگا اور قریبی ایل پی جی LPG ڈسٹریبیوٹر کے پاس جمع کروانا ہوگا۔

اس کے علاوہ اس فارم میں خاتون کو اپنا مکمل پتہ، جن دھن بینک اکاؤنٹ اور کنبے کے تمام ممبروں کا آدھار نمبر بھی فراہم کرنا ہوگا۔ اس پروسیز کے بعد میں ملک کی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اہل فائدہ اٹھانے والوں کو ایل پی جی کنکشن (LPG connection) جاری کرتی ہیں۔ اگر کوئی صارف EMI کا انتخاب کرتا ہے تو پھر سلینڈر پر دی جانے والی سبسڈی میں EMI کی رقم ایڈجسٹ کردی جاتی ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Mar 31, 2021 11:16 AM IST