உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خوشخبری: مودی حکومت نے جاری کی 10ویں قسط پانے والے کسانوں کی پوری لسٹ، آپ بھی چیک کریں اپنا نام

     پی ایم کسان یوجنا کا پیسہ 15 سے 25 دسمبر کے درمیان کبھی بھی کسانوں کے اکاونٹ میں ٹرانسفر ہوسکتا ہے۔ مودی حکومت نے اس کے لئے ضروری سبھی انتظام کردئیے ہیں۔ آپ بھی لسٹ میں اپنا نام فوری چیک کرسکتے ہیں۔

    پی ایم کسان یوجنا کا پیسہ 15 سے 25 دسمبر کے درمیان کبھی بھی کسانوں کے اکاونٹ میں ٹرانسفر ہوسکتا ہے۔ مودی حکومت نے اس کے لئے ضروری سبھی انتظام کردئیے ہیں۔ آپ بھی لسٹ میں اپنا نام فوری چیک کرسکتے ہیں۔

    پی ایم کسان یوجنا کا پیسہ 15 سے 25 دسمبر کے درمیان کبھی بھی کسانوں کے اکاونٹ میں ٹرانسفر ہوسکتا ہے۔ مودی حکومت نے اس کے لئے ضروری سبھی انتظام کردئیے ہیں۔ آپ بھی لسٹ میں اپنا نام فوری چیک کرسکتے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا (PM Kisan Samman Nidhi Yojana) کے استفادہ کنندگان کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔ 10ویں قسط پانے کے لئے حکومت کی اسکیم کے تحت بینیفشیئری لسٹ (PM Kisan Beneficiary List) مودی حکومت نے جاری کردی ہے۔ اگر میڈیا رپورٹس کی مانیں تو پی ایم کسان یوجنا کا پیسہ 15 سے 25 دسمبر کے درمیان کبھی بھی کسانوں کے اکاونٹ میں ٹرانسفر ہوسکتا ہے۔ مودی حکومت نے اس کے لئے ضروری سبھی انتظام کردئیے ہیں۔ آپ بھی لسٹ میں اپنا نام فوری چیک کرسکتے ہیں۔

      بتادیں کہ وزیراعظم کسان سمان ندھی یوجنا (PM Kisan Samman Nidhi Yojana) چھوٹے اور معمولی کسانوں کو دھیان میں رکھ کر شروع کی گئی تھی۔ اس اسکیم کے تحت ایک سال میں 3 قسطوں میں کسانوں کو حکومت 6،000 روپے کی مالی مدد کی جاتی ہے۔ ہر 4 مہینوں میں کانوں کے اکاؤنٹ میں 2000 روپے ٹرانسفر کیے جاتے ہیں۔ اب تک کسانوں کے اکاؤنٹ میں 9 قسطوں میں پیسے بھیجے جاچکے ہیں۔ اب دسویں قسط کا پیسہ دسمبر مہینے میں بینک اکاونٹ میں ٹرانسفر ہوگا۔

      ملک کے 11.37 کروڑ کسانوں کے اکاونٹ مین آچکے ہیں پیسے
      مرکزی حکومت نے پچھلے سال 25 دسمبر 2020 کو اس اسکیم کے تحت پیسہ ٹرانسفر کیا تھا۔ اب تک حکومت ،ملک کے 11.37 کروڑ سے زیادہ کسانوں کے بینک اکاونٹ میں ڈائریکٹ 1.58 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رقم ٹرانسفر کرچکی ہے۔ اب دسویں قسط کے لئے فائدہ اُٹھانے والے کسانوں کی لسٹ بھی جاری کردی گئی ہے۔
      لسٹ میں فوری چیک کریں اپنا نام۔
      1- سب سے پہلے آپ کو پی ایم کسان یوجنا کی آفیشل ویب سائٹ https://pmkisan.gov.in پر وزٹ کرنا ہوگا۔
      2- اس کے ہوم پیج پر آپ کو Farmers Corner کا آپشن دکھائی دے گا۔
      3- Farmers Corner سیکشن کے اندر آپ کو Beneficiaries List کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔
      4- پھر آپ کو ڈراپ ڈاون لسٹ سے ریاست، ضلع، بلاک اور گاوں کو سلیکٹ کرنا ہوگا۔
      5- اس کے بعد آپ کو Get Report پر کلک کرنا ہوگا۔ اس کے بعد استفادہ کنندگان کی پوری لسٹ سامنے آجائے گی، جس میں آپ اپنا نام چیک کرسکتے ہیں۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: