دیوالی سے پہلے جاری ہوگی پی ایم کسان ندھی کی قسط، وزیراعظم مودی کسانوں کے اکاونٹ میں بھیجیں گے 20 ہزار کروڑ
دیوالی سے پہلے جاری ہوگی پی ایم کسان ندھی کی قسط، وزیراعظم مودی کسانوں کے اکاونٹ میں بھیجیں گے 20 ہزار کروڑ ۔ Clicksbox/shutterstock
پوسا میلہ گراؤنڈ میں 17 اور 18 اکتوبر کو منعقد ہونے والے نیشنل اسٹارٹ اپ کانکلیو اور کسان کانفرنس میں ان کسانوں کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے جنہوں نے اپنی بہتر کاشت کاری کی مدد سے گزشتہ چند سالوں میں اپنی آمدنی دوگنی کی ہے۔
دیوالی سے پہلے کسانوں کو پی ایم کسان سمان ندھی کی 12ویں قسط مل جائے گی۔ وزیراعظم نریندر مودی 17 اکتوبر کو پوسا میں واقعہ انڈین ریسرچ ایگریکلچر انسٹیٹیوٹ میں منعقدہ تقریب میں اس قسط کو جاری کریں گے۔ پی ایم مودی دو روزہ قومی ایگری اسٹارٹ آپ کانکلیو اور کسان کانفرنس کا افتتاح کرنے کے بعد ملک کے کسانوں سے بھی خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں ملک بھر سے تقریباً 25 ہزار سے زیادہ کسانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
دیوالی سے پہلے کسانوں کو تحفہ دیوالی سے پہلے کسانوں کو پی ایم کسان ندھی کی دو ہزار روپے کی 12 ویں قسط کا بے صبری سے انتظار ہے۔ اندازہ ہے کہ اس مرتبہ مجموعی طور پر 10 کروڑ سے زیادہ کسانوں کے بینک اکاونٹ میں تقریباً 20 ہزار کروڑ روپے پہنچادئیے جائیں گے۔ ی ایم کسان سمان ندھی سے مک کے مجموعی 11.30 کروڑ کسانوں کو 11 قسطوں میں کُل 2.10لاکھ کروڑ روپے دئیے جاچکے ہیں۔ اس مرتبہ کی قسط جاری کرنے سے پہلے وزارت زراعت نے ملک کی سبھی ریاستوں کو اپنے یہاں کسانوں کی اہلیت کی جانچ کرنے کا حکم دیا ہے۔ جن کے بینک اکاونٹ، آدھار نمبر، زمین کی تفصیل سمیت مقررہ اقدار پر پورے نہیں ہوں گے، اس مرتبہ ان کی قسط روکی جاسکتی ہے۔ اہلیت کی فہرست کو اپ ڈیٹ کر کے اقدار پر کھرا اترنے والے کسانون کو ہی اس مرتبہ والی قسط دئیے جانے کا امکان ہے۔
ترقی پسند کسانوں کو کیا گیا مدعو پوسا میلہ گراؤنڈ میں 17 اور 18 اکتوبر کو منعقد ہونے والے نیشنل اسٹارٹ اپ کانکلیو اور کسان کانفرنس میں ان کسانوں کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے جنہوں نے اپنی بہتر کاشت کاری کی مدد سے گزشتہ چند سالوں میں اپنی آمدنی دوگنی کی ہے۔ ایونٹ میں 300 سے زائد اسٹارٹ اپ اسٹالز لگائے جائیں گے۔ راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا کے رفتار پروجیکٹ کے تحت کل 3000 سے زیادہ اسٹارٹ اپ کاروباریوں کو زراعت کے شعبے میں تربیت دی گئی ہے۔ اس کا ہدف اگلے تین سالوں میں کل 5000 اسٹارٹ اپ انٹرپرینیورز کو تربیت دینا ہے۔ زرعی شعبے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسٹارٹ اپس کی کامیابیوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا جائے گا۔ ملک میں اسٹارٹ اپس کو ترقی دینے کے لیے حکومت نے ایک ہزار کروڑ روپے کے بیج فنڈ کا انتظام کیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔