PM Kisanمیں اس ڈاکیومنٹ کے بغیر نہیں ہوگا رجسٹریشن، کرنا ہوگا پورٹل پر اپ لوڈ
پی ایم کسان اسکیم کے لئے اب یہ کرنا ہوگا ضروری۔
پردھان منتری کسان سمان ندھی حاصل کرنے والے استفادہ کنندگان کسانوں کے لئے اب ای-کے وائی سی لازمی کردیا گیا ہے۔ ای کے وائی سی کرانے کی آخری تاریخ 31 مئی 2022 ہے۔
نئی دہلی: پردھان منتری کسان سمان ندھی اسکیم(PM Kisan Samman Nidhi Scheme) کے تحت مرکزی حکومت کسانوں کو ہر سال چھ ہزار روپے دیتی ہے۔ یہ رقم کسانوں کے بینک کھاتوں میں تین قسطوں میں جمع کی جاتی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد کسانوں کو مالی طور پر بااختیار بنانا ہے۔ پی ایم کسان (PM Kisan)اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے کئی دستاویزات درکار ہیں۔ اب دستاویزات کی اس فہرست میں راشن کارڈ کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔
پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا کے نئے قوانین کے مطابق، اب جو نئے کسان اس اسکیم میں رجسٹر ہونا چاہتے ہیں، انہیں بینک پاس بک، آدھار کارڈ، زمین کے دستاویزات کے ساتھ ساتھ راشن کارڈ نمبر بھی دینا ہوگا۔ اس سال جنوری میں حکومت نے پی ایم کسان یوجنا میں دھوکہ دہی کی شکایت کے بعد راشن کارڈ کو لازمی قرار دیا تھا۔ جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہوگا، وہ اس اسکیم سے محروم رہ سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے وقت راشن کارڈ کا نمبر پورٹل پر درج کیا جائے گا۔ کسان سمان ندھی راشن کارڈ میں رجسٹرڈ خاندان کے صرف ایک فرد کو دی جائے گی۔
آن لائن کرنا ہوگا اپ لوڈ
اس کے علاوہ اس اسکیم میں رجسٹریشن کے کچھ دوسرے اصولوں میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ اب کسانوں کو رجسٹریشن کے بعد زمین کے کاغذات، بینک پاس بک، راشن کارڈ، آدھار کارڈ اور ڈیکلریشن فارم کی ہارڈ کاپی محکمہ زراعت کے دفتر میں جمع نہیں کرانی ہوگی۔ اب ان تمام کاغذات کی پی ڈی ایف پی ایم کسان پورٹل پر اپ لوڈ کرنی ہوگی۔
ای-کے وائی سی بھی ہوئی لازمی
پردھان منتری کسان سمان ندھی حاصل کرنے والے استفادہ کنندگان کسانوں کے لئے اب ای-کے وائی سی لازمی کردیا گیا ہے۔ ای کے وائی سی کرانے کی آخری تاریخ 31 مئی 2022 ہے۔ کسان پی ایم کسان پورٹل پر دستیاب لنک سے گھر بیٹھے ای-کے وائی سی آن لائن کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے ان کے پاس اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ کنیکشن ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ کسان اپنے قریبی کامن سروس سینٹر پر جا کر بھی ای-کے وائی سی کروا سکتا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔