اپنا ضلع منتخب کریں۔

    نااہل کسان واپس کردیں پی ایم کسان کا پیسہ، اس طریقے سے فوری لوٹائیں، ورنہ حکومت کرے گی وصول

    نااہل کسان واپس کردیں پی ایم کسان کا پیسہ، اس طریقے سے فوری لوٹائیں، ورنہ حکومت کرے گی وصول

    نااہل کسان واپس کردیں پی ایم کسان کا پیسہ، اس طریقے سے فوری لوٹائیں، ورنہ حکومت کرے گی وصول

    پی ایم کسان یوجنا چھوٹے اور معمولی کسانوں کو دھیان میں رکھ کر مودی حکومت نے شروع کی تھی۔ اس اسکیم کے تحت 1 سال میں 3 قسطوں میں کسانوں کو حکومت 6000 روپے کی مالی مدد فراہم کرتی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      وزیراعظم کسان سمان ندھی اسکیم کے ذریعے سے کسانوں کو مرکزی حکومت اقتصادی طور سے مدد کرتی ہے۔ حالانکہ، اس اسکیم کا کئی مرتبہ غلط طریقے کے لوگ فائدہ اٹھالیتے ہیں۔ کئی ایسے کیسیز سامنے آئے ہیں جس میں نااہل کسانوں نے اس اسکیم کا فائدہ اٹھایا ہے۔ حکومت ایسے نااہل کسانوں کے خلاف سخت کارروائی میں جٹی وئی ہے۔ نوٹس بھیج کر ان سے ریکوری کی جارہی ہے۔ پی ایم کسان اسکیم کا فائدہ اگر آپ نے بھی غلط طریقے سے لیا ہے، تو ایسے میں حکومت کی کارروائی ہونے سے پہلے آپ خود ہی اان لائن طریقے سے ریفنڈ کرسکتے ہیں۔

      ملتے ہیں سالانہ 6،000 روپے
      پی ایم کسان یوجنا چھوٹے اور معمولی کسانوں کو دھیان میں رکھ کر مودی حکومت نے شروع کی تھی۔ اس اسکیم کے تحت 1 سال میں 3 قسطوں میں کسانوں کو حکومت 6000 روپے کی مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ ہر چار مہینے میں کسانوں کے اکاونٹ میں 2 ہزار روپے ٹرانسفر کیے جاتے ہیں۔ اب تک کسانوں کے اکاونٹ میں 12 قسطوں میں پیسے بھیجے جاچکے ہیں۔

      قسط کے پیسے واپس کرنے کے لیے فالو کریں یہ اسٹیپس

      • مرحلہ 1: آپ کو پہلے اسکیم کے آفیشل پورٹل pmkisan.gov.in پر جانا ہوگا۔

      • مرحلہ 2: پورٹل کے نیچے دائیں کونے میں 'ریفنڈ آن لائن' آپشن پر کلک کریں۔

      • مرحلہ 3: اس میں دو آپشن نظر آئیں گے۔ اگر آپ نے پی ایم کسان کی رقم واپس کردی ہے، تو پہلے چیک کریں اور سبمٹ بٹن پر کلک کریں۔ بصورت دیگر، دوسرا آپشن چیک کریں اور جمع کرائیں۔

      • مرحلہ 4: اب آدھار نمبر، اکاؤنٹ نمبر، موبائل نمبر، کیپچا کوڈ وغیرہ درج کریں اور 'ڈیٹا حاصل کریں' پر کلک کریں۔ پچھلی ادائیگیوں کے ساتھ تمام تفصیلات اگلے صفحہ پر دستیاب ہوں گی۔


      یہ بھی پڑھیں:
      ایئر انڈیا میں ’چلتا ہے‘ کلچرسےچھٹکاراحاصل کرنے ٹاٹا گروپ کانیاقدم، عملےکیلئےگرومنگ.....!

      یہ بھی پڑھیں:
      پاکستانی معیشت تباہی کاشکار! ذخائرہورہے ہیں ختم، معاشی غیر یقینی صورتحال میں مسلسل اضافہ

      • مرحلہ 5: اگر واپسی کی رقم آپ کے سامنے اسکرین پر آرہی ہے، تو آپ کو یہ رقم واپس کرنی ہوگی۔ اگر آپ اسکرین پر 'آپ کسی رقم کی واپسی کے اہل نہیں ہیں' کا پیغام دیکھتے ہیں، تو آپ کو کوئی رقم واپس کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: