உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیر اعظم مودی نے لانچ کی RBI کی دو خاص اسکیمیں، عام آدمی کو ہوگا یہ بڑا فائدہ

    Youtube Video

    آج لانچ کے دوران آر بی آئی کی گورنر اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن بھی موجود تھیں۔ اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج شروع کی گئی دو اسکیمیں ملک میں سرمایہ کاری کا دائرہ وسیع کریں گی اور سرمایہ کاروں کے لیے کیپٹل مارکیٹ تک رسائی کو آسان اور محفوظ بنائیں گی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: اعظم نریندر مودی نے آج ایک ورچوئل میٹنگ میں 'آر بی آئی ریٹیل ڈائریکٹ اسکیم' (Retail Direct Scheme) کا آغاز کیا۔ اسکیم خوردہ سرمایہ کاروں کو سرکاری بانڈز آن لائن خریدنے اور فروخت کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ اس کے علاوہ آر بی آئی مربوط محتسب اسکیم کے ذریعے شکایات کو دور کرنے کے لیے اصول بنا سکے گا۔ یہ ایک پورٹل، ایک ای میل اور ایک پتہ ہے جہاں شکایات درج کی جا سکیں گی۔

      آج لانچ کے دوران آر بی آئی کی گورنر اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن بھی موجود تھیں۔ اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج شروع کی گئی دو اسکیمیں ملک میں سرمایہ کاری کا دائرہ وسیع کریں گی اور سرمایہ کاروں کے لیے کیپٹل مارکیٹ تک رسائی کو آسان اور محفوظ بنائیں گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ریٹیل ڈائریکٹ اسکیم معیشت میں ہر کسی کی شراکت کی حوصلہ افزائی کے جذبے کو نئی بلندیاں دینے جا رہی ہے۔ اب ملک کے ایک بہت بڑے طبقے کو ملک کی دولت کی تخلیق میں براہ راست سرکاری سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کرنے میں زیادہ آسانی ہوگی۔

      جانیں کیا ہے ریٹیل ڈائریکٹ اسکیم؟
      آر بی آئی کی ریٹیل ڈائریکٹ اسکیم کا بنیادی مقصد خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے سرکاری سکیورٹیز تک رسائی کو بڑھانا ہے۔ اس اسکیم کے تحت، خوردہ سرمایہ کار مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے جاری کردہ کسی بھی سکیورٹیز میں براہ راست سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ یہی نہیں، وہ سرکاری سکیورٹیز کے لیے آر بی آئی میں آسانی سے کھاتہ کھول سکیں گے۔ اس کے لیے ان سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: