Custom Duty on O2:ویکسین،آکسیجن اورآکسیجن سے متعلقہ سامان پر3ماہ تک کسٹم ڈیوٹی سے چھوٹ
وزیراعظم نریندرمودی (تصویر:فائل)
Customs Duty To Be Waived Off On Vaccines Oxygen: کورونا کے مریضوں کو آکسیجن فراہم کرنے سے متعلق سازوسامان کی درآمد میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ ان کی پیداوار اور دستیابی کو بڑھانے اور بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے ، آکسیجن اور آکسیجن سے متعلقہ سامان سے متعلق اشیاء کی درآمد پر بیسک کسٹم ڈیوٹی اور ہیلتھ سیس سے فوری طور پر تین ماہ کی مدت تک پوری چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
Customs Duty To Be Waived Off On Vaccines Oxygen:وزیر اعظم نے ملک میں آکسیجن کی دستیابی کو بڑھانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیکل گریڈ آکسیجن کی فراہمی کو بڑھانے کی فوری ضرورت ہے اس کے علاوہ گھر اور اسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے درکار سامان کی اشد ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ تمام وزارتوں اور محکموں کو آکسیجن اور طبی سامان کی دستیابی بڑھانے کے لئے ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ حال ہی میں ریمڈیشویر اور اس کے API پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ حاصل ہے۔ جس کے بعد یہ فیصلہ لیاگیا کہ مریضوں کو آکسیجن فراہم کرنے سے متعلق سازوسامان کی درآمد میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ ان کی پیداوار اور دستیابی کو بڑھانے اور بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے ، آکسیجن اور آکسیجن سے متعلقہ سامان سے متعلق اشیاء کی درآمد پر بیسک کسٹم ڈیوٹی اور ہیلتھ سیس سے فوری طور پر تین ماہ کی مدت تک پوری چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
Prime Minister @NarendraModi chaired important meeting to review steps taken to boost oxygen availability in country.
Decision taken to waive off import duty on Medical Oxygen, #Oxygen producing Equipments and other related medical equipments used in critical care of patients. pic.twitter.com/qeDWeaXtEa
یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کوڈ ویکسین کی درآمد پر بیسک کسٹم ڈیوٹی کو بھی فوری طور پر 3 مہینوں کے لئے مستثنیٰ کردیا جائے۔اس سے ان اشیاء کی دستیابی کو بڑھاوا ملے گا ،وزیر اعظم نے محکمہ ریونیو کو ہدایت کی کہ ایسے سامان کی ہموار اور فوری کسٹم کلیئرنس کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے مطابق ، محکمہ ریونیو نے مذکورہ اشیا کے لئے کسٹم کلیئرنس سے متعلق امور کے لئے ، کسٹمز کے جوائنٹ سکریٹری ،گورو مسالدن کو نوڈل آفیسر نامزد کیا ہے۔
Thanks to PM @NarendraModi ji for providing relief by waiving off customs duty & health cess on oxygen & related equipment. Also, Covid related vaccines are exempt from customs duty. This will boost availability as well as make these items cheaper.
آکسیجن اور طبی سامان کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے حکومت ہند نے پچھلے کچھ دنوں میں بہت سارے اقدامات اٹھائے ہیں۔ آئی اے ایف کے طیارے سنگاپور سے کرائیوجنک آکسیجن ٹینک لیکر آرہے ہیں ۔ آئی اے ایف سفر کے اوقات کو کم کرنے کے لئے آکسیجن ٹینک بھی ملک میں لے جا رہی ہے۔ اسی طرح کل ایک اہم فیصلے میں مرکزی حکومت نے پردھان منتری غریب کلیان یونا کے تحت اگلے دو مہینوں کیلئے فی کس پانچ کلو گرام مفت اناج دینے کا اعلان کیا ہے ۔ غریبوں کیلئے یہ اناج مئی اور جون 2021 کے لئے دئے جائیں گے ۔ مرکزی حکومت کی اس پہل سے 80 کروڑ لوگوں کو فائدہ ملنے کی امید ہے ۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔