உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اب مفت میں ملے گا LPG  گیس کنکشن، حکومت دے گی 1600 روپے کی مددم جانئے کیسے حاصل کریں فائدہ

    LPG Cylinder: اجوالا اسکیم کے تحت مفت گیس سلینڈر کنکشن حاصل کرنے کے لیے خاتون کی عمر  18 سال سے زیادہہونا لازمی ہے۔ ساتھ ہی ان کے پاس بینک اکاؤنٹ اور بی پی ایل کارڈ ہونا چاہیے۔

    LPG Cylinder: اجوالا اسکیم کے تحت مفت گیس سلینڈر کنکشن حاصل کرنے کے لیے خاتون کی عمر 18 سال سے زیادہہونا لازمی ہے۔ ساتھ ہی ان کے پاس بینک اکاؤنٹ اور بی پی ایل کارڈ ہونا چاہیے۔

    LPG Cylinder: اجوالا اسکیم کے تحت مفت گیس سلینڈر کنکشن حاصل کرنے کے لیے خاتون کی عمر 18 سال سے زیادہہونا لازمی ہے۔ ساتھ ہی ان کے پاس بینک اکاؤنٹ اور بی پی ایل کارڈ ہونا چاہیے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi)  آج منگل یعنی 10 اگست 2021 کو یوپی کے مہوبا سے اجولا یوجنا (Ujjwala Yojana 2021) 2.0 کی شروعات کر دی ہے۔  مودی حکومت نے اقتصادی طور پر کمزور طبقے کے لیے رسوئی گیس کی یہ سہولت شروع کی ہے۔ پروگرام کے دوران پی ایم مودی نے اجولا اسکیم کے فائدہ اٹھانے والوں سے بات کی اور پورے ملک سے خطاب کیا۔ بتادیں کہ اجولا اسکیم کے تحت خواتین کو مفت گیس سلینڈر کنکشن دیا جاتا ہے۔

      5 کروڑ خواتین کو LPG کنکشن دینے کا ٹارگیٹ

      سال 2016 میں اجوالا 1.0 لانچ کی گئی تھی تب غریبی ریکھا کے نیچے آنے والی بی ایل 5 کروڑ  خوتین ایل پی جی کنکشن فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ پی ایم اجولا یوجنا کے تحت حکومت غریبی ریکھا سے نیچے زندگی جینے والے کنبوں کیلئے کو گھریلو رسوئی گیس(ایل پی جی) کنکشن فراہم کرتی ہے۔ یہ اسکیم وزارت پٹرولیم اور قدرتی گیس کے تعاون سے چلائی جا رہی ہے۔



      حکومت 1600 روپے کی دیتی ہے  مدد
      اس کے علاوہ ایک ایل پی جی کنکشن کے لیے بی پی ایل کنبوں کو  1600 روپے کی مالی امداد بھی دی جاتی ہے۔ تاہم  مستحقین کو چولہا خود  خریدنا پڑتا۔ اسکیم کے مطابق ، 14.2 کلو ایل جی پی سلینڈر فائدہ حاصل کرنے والوں کو دیا جاتا ہے۔ اس کی قیمت تقریبا 3200 روپے  ہوتی ہے۔ اس پر 1600 روپے سبسڈی ملتی ہے جبکہ او ایم سی کو ایڈوانس کے طور پر 1600 روپے ملتے ہیں۔

      ملیں گی یہ سہولیات
      اجوالا 2.0 کے تحت پہلی ریفل اور ہاٹ پلیٹ فائدہ حاصل کرنے والوں  کو مفت ڈپازٹ فری ایل پی جی کنکشن کے ساتھ مفت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ رجسٹریشن کے لیے کم از کم کاغذی کارروائی کی ضرورت ہوگی۔

      یہ لوگ لے سکتے اس اسکیم کا فائدہ
      اجولا اسکیم کے تحت مفت گیس سلینڈر کنکشن حاصل کرنے کے لیے خاتون کی عمر  18 سال سے زیادہ ہونا لازمی ہے۔ ساتھ ہی ان کے پاس بینک اکاؤنٹ اور بی پی ایل کارڈ ہونا چاہیے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: