انویسٹر راونڈ ٹیبل میں وزیر اعظم مودی نے کہا : کورونا وبا میں دنیا نے دیکھی ہندوستان کی طاقت
ورچوئل گلوبل انویسٹر راونڈٹیبل (VGIR - Virutal Golbal Investor Roundtable) میں وزیر اعظم مودی (PM Narendra Modi) نے جمعرات کو کہا کہ اس سال ہندوستان نے بہادری سے عالمی کورونا وائرس وبا کا مقابلہ کیا ۔
- UNI
- Last Updated: Nov 06, 2020 12:51 AM IST

انویسٹر راونڈ ٹیبل میں وزیر اعظم مودی نے کہا : کورونا وبا میں دنیا نے دیکھی ہندوستان کی طاقت
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج عالمی سرمایہ کاروں سے نہ صرف بڑے بلکہ چھوٹے شہروں میں بھی سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خودکفیل ہندوستان صرف ایک مفروضہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک منصوبہ بند اقتصادی حکمت عملی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے آج عالمی سرمایہ کار راؤنڈ ٹیبل کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو رواں سال ایک عالمی وبا کا ڈٹ کر سامنا کرنا پڑا ہے اور پوری دنیا نے ہندوستان کا قومی امیج دیکھا ہے جو ہندوستان کی اصل طاقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وبا کو ایک ذمہ داری کے طور پر لیا گیا ہے اور اس میں قومی یکجہتی اورانوویشن کو دیکھاگیا ہے جس کے لئے ہندوستانی جانے جاتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نئے ہندوستان کی تعمیر کی جارہی ہے جو پرانی پالیسیوں سے آزاد ہوگا اور ابھی ہندوستان بہتری کے لئے تبدیل ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خودکفالت محض ایک قیاس آرائی نہیں ہے بلکہ منصوبہ بند اقتصادی حکمت عملی ہے۔ اس حکمت عملی میں ہندوستانی کاروبار کی صلاحیت اور ہنرمند کارکنوں کی صلاحیتوں کو شامل کیا گیا ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر مینوفیکچرنگ کا ایک اہم مرکز بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ٹکنالوجی کی طاقت کو عالمی انوویشن مرکز کے طور پر بروئے کار لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
India has shown remarkable resilience in this pandemic, be it fighting the virus or ensuring economic stability. This resilience is driven by the strength of our systems, support of our people and stability of our policies: PM Narendra Modi at virtual Global Investor Roundtable https://t.co/9NcQ12UXcv pic.twitter.com/SW5TiwMnBo
— ANI (@ANI) November 5, 2020
وزیر اعظم نے کہا کہ سرمایہ کار اب اپنی کمپنیوں کو ایسی جگہوں پر لے جا رہے ہیں جہاں اعلی ماحولیاتی ، سماجی اور گورننس موجود ہیں۔ انہوں نے ہندوستان کو ایک ایسے ملک کی حیثیت سے پیش کیا جہاں کمپنیوں کو بہتر سہولیات مل رہی ہیں اور کاروباری ماحول میں بھی بہتری آرہی ہے۔
مکیش امبانی سمیت شریک ہیں یہ بڑے صنعت کار
آج کی اس میٹنگ میں ایچ ڈی ایف سی کے دیپک پاریکھ سن فارما کے دلیپ سانگھوی ، ریلائنس انڈسٹریز کے مکیش امبانی ، انفوسس کے نند نلیکنی ، ٹاٹا گروپ کے رتن ٹاٹا اور کوٹک مہندر بینک کے اودے کوٹک بھی اپنے تجربات شیئر کرنے کیلئے شامل رہے ۔