உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملک کو ملے گا  29واں بین الاقوامی ہوائی اڈہ، پی ایم مودی کریں گے افتتاح، سری لنگا کے صدر بھی پہنچیں گے 

    Youtube Video

    Kushinagar International Airport: ۔ شہری ہوا بازی کی وزارت کے مطابق وزیر اعظم اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل ، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ، مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا کی موجودگی میں اس کا افتتاح کریں گے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) آج یعنی 20  اکتوبر کو اتر پردیش کے ضلع کشی نگر (Kushinagar) میں نئے تعمیر شدہ بین الاقوامی ہوائی اڈے  (ushinagar International Airport) کا افتتاح کریں گے جس سے نہ صرف بین الاقوامی بودھ سیاحوں کی آمد و رفت میں آسانی ہوگی بلکہ خطے میں معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ شہری ہوا بازی کی وزارت کے مطابق وزیر اعظم اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل ، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ، مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا کی موجودگی میں اس کا افتتاح کریں گے۔

      بین الاقوامی ہوائی اڈہ رواں ہفتے آپریشنل ہو جائے گا تاکہ ماضی کی پیچیدہ سفری ضروریات کو کم کیا جا سکے اور ہندوستان میں بین الاقوامی بودھ یاتریوں کی ہوائی سفر کی ضروریات کو کم کیا جا سکے۔ 125 معززین اور بدھ راہبوں کے ساتھ پہلی پرواز کولمبو ، سری لنکا سے اس ہوائی اڈے پر اترے گی۔ یہ ہوائی اڈہ دنیا بھر سے بودھ مت کے پیروکاروں کو بھگوان بودھ کے مہاپرینروان مقام پر جانے کی سہولت دستیاب ہوسکے گی۔

      ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے حکومت اتر پردیش کے ساتھ مل کر کشی نگر ایئر پورٹ تیار کیا ہے جس کی ایک نئی ٹرمنل عمارت ہے جس کی تخمینہ لاگت 2600 کروڑ روپے اور اسے 3600 اسکوائر میٹر میں تیار کیا گیا ہے۔ نئے ٹرمنل میں بھیر بھاڑ والے اوقات میں 300 مسافروں کے آمد رفت کی سفر ی سہولت فراہم ہوگی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: