உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PM مودی نے لانچ کیا جن سمرتھ پورٹل، ایک ہی پلیٹ فارم پر کرسکیں گے کئی سرکاری اسکیموں کو ایکسس

    PM مودی نے لانچ کیا جن سمرتھ پورٹل، ایک ہی پلیٹ فارم پر کرسکیں گے کئی سرکاری اسکیموں کو ایکسس

    PM مودی نے لانچ کیا جن سمرتھ پورٹل، ایک ہی پلیٹ فارم پر کرسکیں گے کئی سرکاری اسکیموں کو ایکسس

    Jan Samarth Portal : وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کریڈٹ لنکڈ سرکاری اسکیموں کیلئے ایک مشترکہ پورٹل جن سمرتھ لانچ کیا ۔ اس سے سرکاری اسکیموں کے تحت قرض لینا آسان ہوجائے گا ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کریڈٹ لنکڈ سرکاری اسکیموں کیلئے ایک مشترکہ پورٹل جن سمرتھ لانچ کیا ۔ اس سے سرکاری اسکیموں کے تحت قرض لینا آسان ہوجائے گا ۔ وزارت خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزارت کے آئیکانک ویک پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے جن سمرتھ پوٹل کی شروعات کی اور سکوں کی نئی سیریز بھی جاری کی ۔ وزیر اعظم مودی نے جس جن سمرتھ پورٹل کو لانچ کیا ہے، اس کا اہم مقصد شہریوں کیلئے سبھی اسکیموں کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر سبھی اسکیموں کی رسائی کو ڈیجیٹل ذرائع سے مزید آسان بنانا ہے ۔ یہ پورٹل سبھی لنکڈ اسکیموں کی کوریج کو یقینی بناتا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : کورونا میں یتیم ہوئے بچوں کیلئے شروع ہوئی کیئر فار چلڈرین اسکیم، وزیر اعظم نے کہا : ان کی تکلیف الفاظ میں بیان کرنا مشکل


      اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دنیا کے ایک بڑے حصے کو ہندوستان سے پریشانیوں کے حل کی امید ہے اور یہ اس لئے ممکن ہوپا رہا ہے، کیونکہ گزشتہ آٹھ سالوں میں سرکار نے عام ہندوستانی کے ضمیر پر بھروسہ کیا اور عوام کی ترقی میں ایماندار شراکت دار کے طور پر شمولیت کیلئے حوصلہ افزائی کی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : مودی حکومت کی پالیسیوں سے گھوٹالہ بازوں اور اقتصادی مجرموں میں خوف


      جن سمرتھ پورٹل کے بارے میں بتاتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ الگ الگ وزارتوں کی ویب سائٹ پر جانے کی بجائے اب شہری ہندوستانی حکومت کی ایک ویب سائٹ پر جائے گا ۔ اس دوران وزیر خزانہ نرملا سیتارمن بھی موجود رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 12 سرکاری اسکیموں میں سے ہر ایک اسکیم کو پورٹل پر دکھایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس پورٹل سے سہولیت بڑھے گی اور شہریوں کو سرکاری پروگرام کا فائدہ اٹھانے کیلئے ہر مرتبہ ایک ہی سوال پوچھنا نہیں پڑے گا ۔

      غور طلب ہے کہ قرض لینے والے صارفین کو راحت دینے کیلئے سرکار نے سال 2018 میں مختلف قرض اسکیموں کیلئے ایک پورٹل http://psbloansin59minutes.com شروع کیا تھا ۔ ان میں ایم ایس ایم ای ، ہوم ، وہیکل اور پرسنل لون شامل ہیں ۔ اس پورٹل پر ایم ایس ایم ای اور دیگر لوگوں کیلئے قرض کو مختلف سرکاری بینکوں کے ذریعہ 59 منٹ میں منظوری دی جاتی ہے جبکہ پہلے اس میں 20 سے 25 دن کا وقت لگتا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: