اپنا ضلع منتخب کریں۔

    رسوئی تک پہنچی مہنگائی کی 'آگ'، دہلی سمیت ان شہروں میں بڑھے ایندھن کے دام، جانئے آپ کے شہر میں PNG کی قیمتیں

    PNG price Hike: اس سے قبل 24 مارچ کو کمپنی نے پی این جی کی قیمتوں میں ایک روپے کا اضافہ کیا تھا جبکہ یکم اپریل کو بھی پی این جی کی قیمتوں میں 5.85 روپے فی ایس سی ایم کا اضافہ کیا گیا تھا۔ نئی قیمتوں کے جھٹکے سے دہلی، نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا، غازی آباد اور گروگرام میں PNG استعمال کرنے والے تقریباً 17 لاکھ خاندان متاثر ہوں گے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: مہنگائی ہے کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ پٹول اور ڈیزل کی 'آگ' اب لوگوں کے کچن تک پہنچ گئی ہے۔ اندرا پرستھا گیس لمیٹڈ (IGL) نے جمعرات کو پائپڈ نیچرل گیس (PNG) کی قیمتوں میں 14 دنوں کے اندر دوسری بار اضافہ کیا ہے۔   آئی جی ایل (IGL) نے بدھ کی آدھی رات کو اپنے کسٹمرس کو ایس ایم ایس بھیج کر قیمتوں میں اضافے کی اطلاع دی۔ کمپنی نے کہا کہ ہم پر گیس کی قیمت بڑھ رہی ہے جسے اب صارفین کے ساتھ شیئر کیا جائے گا اور پی این جی کی قیمت میں 4.25 روپے فی اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر (SCM) اضافہ کیا جا رہا ہے۔ نئی بڑھی ہوئی قیمتوں کا اطلاق آج جمعرات 14 اپریل سے ہی ہوگا۔

      تین ہفتوں میں تیسری بار قیمتوں  میں اضافہ
      اس سے قبل 24 مارچ کو کمپنی نے پی این جی کی قیمتوں میں ایک روپے کا اضافہ کیا تھا جبکہ یکم اپریل کو بھی پی این جی کی قیمتوں میں 5.85 روپے فی ایس سی ایم کا اضافہ کیا گیا تھا۔ نئی قیمتوں کے جھٹکے سے دہلی، نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا، غازی آباد اور گروگرام میں PNG استعمال کرنے والے تقریباً 17 لاکھ خاندان متاثر ہوں گے۔ ایک پکھواڑے fortnight سے بھی کم وقت میں IGL نے PNG کی قیمتوں میں 9.10 روپے فی SCM کا اضافہ کیا ہے، جبکہ تین ہفتوں میں تین بار قیمتوں میں 10.10 روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔

      ایک ہی Savings Account رکھنا نہیں ہے سمجھداری، کہیں آپ بھی تو نہیں کر رہے یہ بڑی غلطی

      OMG! بغیر مکمل ٹریننگ کے ہی طیارہ اڑا رہے تھے SpiceJet کے 90 پائلٹ، DGCA کی بڑی کارروائی

      نئی قیمتیں دہلی میں کتنی پہنچی؟
      نئی قیمتیں   لاگو ہونے کے بعد، آج سے دہلی والوں کو ایک SCM PNG کے لیے 45.86 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ تاہم دیگر قریبی شہروں میں یہ 10 پیسے زیادہ مہنگا ہو گا۔ غازی آباد، نوئیڈا- گریٹر نوئیڈا میں پی این جی کی قیمت 45.96 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دہلی، غازی آباد، نوئیڈا کے مقابلے گروگرام میں پی این جی اب بھی سستی ہے اور یہاں نئی ​​شرح 44.06 روپے ہوگئی ہے۔

      Published by:Sana Naeem
      First published: