اپنا ضلع منتخب کریں۔

    قرضوں کے دلدل میں پھنستے پاکستان پر کساد بازی کی مار، پاکستانی اقتصادی جہازکےڈوبنےکاخطرہ

    جس میں چین کا 30 ارب ڈالر کا قرض بھی شامل ہے۔

    جس میں چین کا 30 ارب ڈالر کا قرض بھی شامل ہے۔

    چند روز قبل معروف عالمی ماہر معاشیات سٹیو ہینکے نے کہا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت ’ڈوبتے جہاز‘ کو بچانے میں ناکام ہو رہی ہے۔ پاکستان کے خودمختار بانڈز اس سال اپنی قدر کا 60 فیصد سے زیادہ کھو چکے ہیں۔ میں حیران نہیں ہوں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • INTER, IndiaPakistanPakistan
    • Share this:
      حکومت کی تبدیلی اور ڈوبتی ہوئی معیشت کے بعد سیاسی بحران سے دوچار پاکستان کو بدھ کے روز جشن منانے کی وجہ مل گئی کیونکہ آخر کار ملک کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ یہ ملک جون 2018 سے بدنامی کا شکار تھا۔ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے میں سست روی کی بنا پر اس کی بدنامی ہورہی تھی۔

      تاہم ہندوستان کے پریشان حال پڑوسی کے لیے فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کی خبر سمندر میں صرف ایک قطرہ ہے کیونکہ پاکستان ڈوبتی ہوئی معیشت کے ساتھ دیگر مسائل سے بھی نبرد آزما ہے۔ جس کی وجہ سے درجہ بندی میں کمی، قدر میں کمی، بانڈز، کم ذخائر اور ادائیگیوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔ سیاسی افراتفری میں اضافہ ہوا اور معاشی بحران سے پاکستان کو مزید غیر مستحکم ہونے کا خطرہ ہے۔

      ورلڈ بینک کے ایک اندازے کے مطابق معیشت میں صرف 2.2 فیصد کی شرح نمو متوقع ہے جبکہ اس سے قبل اس کی شرح نمو 6 فیصد تھی جو کہ ایک بہت بڑے فرق کا اشارہ ہے۔ ملک کی ہفتہ وار افراط زر/سی پی آئی 27.13 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان کے کل غیر ملکی ذخائر 13.25 بلین ڈالر ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس صرف 7.59 بلین ڈالر ہیں۔ پاکستان کے کل بیرونی قرضے اور واجبات تقریباً 130.2 بلین ڈالر ہیں جس میں چین کا 30 ارب ڈالر کا قرض بھی شامل ہے۔

      پاکستان کے لیے تازہ ترین وارننگ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے سامنے آئی ہے جنہوں نے ملک سے کہا ہے کہ وہ اقتصادی ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے سخت اقدامات کرے۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی فِچ نے ملک کی بیرونی لیکویڈیٹی اور فنڈنگ ​​کی صورتحال میں مزید بگاڑ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا حوالہ دیتے ہوئے جمعہ کے روز پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو 'B-' سے 'CCC+' کر دیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: 


      چند روز قبل معروف عالمی ماہر معاشیات سٹیو ہینکے نے کہا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت ’ڈوبتے جہاز‘ کو بچانے میں ناکام ہو رہی ہے۔ پاکستان کے خودمختار بانڈز اس سال اپنی قدر کا 60 فیصد سے زیادہ کھو چکے ہیں۔ میں حیران نہیں ہوں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: