ہوم » نیوز » معیشت

مودی حکومت ان خواتین کو اکاؤنٹ میں بھیج رہی ہے  5ہزار روپئے، آپ بھی اٹھائیں فائدہ، ایسے دیں درخواست

Pradhan Mantri Matru Vandana Yojana: مرکزی حکومت ملک بھر میں خواتین اور نومولود بچوں کے مستقبل کے لئے بہت سے اہم اقدامات کررہی ہے۔

  • Share this:
مودی حکومت ان خواتین کو اکاؤنٹ میں بھیج رہی ہے  5ہزار روپئے، آپ بھی اٹھائیں فائدہ، ایسے دیں درخواست
Pradhan Mantri Matru Vandana Yojana: مرکزی حکومت ملک بھر میں خواتین اور نومولود بچوں کے مستقبل کے لئے بہت سے اہم اقدامات کررہی ہے۔

کورونا کے اس بحران میں عام آدمی کے اقتصادی حالات پر سیدھا اثر پڑا ہے۔ ایسے میں پہلی بار حاملہ ہونے والی خواتین کو کلیان کیلئے جنوری 2017 میں شروع کی گئی Pradhan Mantri Matru Vandana Yojana- PMMVY ) ان کیلئے وردان ثابت ہو رہی ہے۔ اب تک لاکھوں کروڑوں خواتین کے اس یوجنا میں رجسٹریشن کرایا ہے اور فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ مرکزی حکومت  (Central government) حاملہ خواتین کے اکاؤنٹ میں 5000  ہزار روپئے دے رہی ہے۔ اگر آپ کو بھی اس لا فائدہ لینا ہے تو آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ کیسے آپ اس یوجنا کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

جانیں PMMVY  یوجنا کے بارے میں

مرکزی حکومت ملک بھر میں خواتین اور نومولود بچوں کے مستقبل کے لئے بہت سے اہم اقدامات کررہی ہے۔ حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے پی ایم ایم وی وائی اسکیم تشکیل دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی خواتین کو 5000 روپے کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ 5000 روپے تین مختلف قسطوں میں دیئے جاتے ہیں۔  بتادیں کہ جو خواتین 19 سال سے پہلے حاملہ ہیں انہیں فائدہ نہیں ملے گا۔


جانیں کیسے دیں  درخواست؟

زچگی وندنا یوجنا 2021 کے تحت  مرکزی حکومت نے درخواست کا عمل آن لائن کیا ہے یعنی مستفید افراد خود آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے لئے پہلے فائدہ اٹھانے والے کو www.Pmmvy-cas.nic.in پر لاگ ان کرکے درخواست دینی ہوگی۔ یہ عمل آن لائن ہے ، لہذا آپ اسے گھر بیٹھے انٹرنیٹ کے ذریعے آسانی سے کرسکیں گے۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 18, 2021 08:00 AM IST