உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہوشیار ! 30 اپریل سے یہ بڑا سرکاری بینک بند کردے گا اپنی یہ خاص سروس ، فورا نکال لیں اپنا پیسہ

    ہوشیار ! 30 اپریل سے یہ بڑا سرکاری بینک بند کردے گا اپنی یہ خاص سروس ، فورا نکال لیں اپنا پیسہ

    ہوشیار ! 30 اپریل سے یہ بڑا سرکاری بینک بند کردے گا اپنی یہ خاص سروس ، فورا نکال لیں اپنا پیسہ

    ملک کا بڑا سرکاری بینک پی این بی اپنی خاص سروس بند کرنے جارہا ہے ۔ پی این بی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق 30 اپریل سے پی این بی کٹی کو پوری طرح بند کردے گا ۔

    • Share this:
      ملک کا بڑا سرکاری بینک پی این بی اپنی خاص سروس بند کرنے جارہا ہے ۔ پی این بی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق 30 اپریل سے پی این بی کٹی کو پوری طرح بند کردے گا ۔ بینک نے یہ سروس دسمبر 2016 میں لانچ کی تھی ۔ آپ کو بتادیں کہ کریڈٹ کارڈ ، ڈیبٹ کارڈ یا نیٹ بینکنگ کی جگہ پی این بی کٹی سے ادائیگی کی جاسکتی ہے۔ اس میں نیٹ بینکنگ کا پاس ورڈ یا کارڈ کی جانکاری وغیرہ بھی کسی کے ساتھ شیئر نہیں ہوتی ہے۔ پی این بی کا موبائل والیٹ پی این بی کٹی اب بند ہونے والا ہے۔
      پی این بی کٹی والیٹ کو اس وقت بند کیا جاسکتا ہے جب اس کا بیلنس زیرو ہوجائے گا۔ اگر بیلنس زیرو نہیں ہے تو صارفین اس کو خرچ کرسکتے ہیں یا پھر آئی ایم پی ایس کے ذریعہ دوسرے اکاونٹ میں ٹرانسفر کرسکتے ہیں ۔
      پی این بی کٹی ایک ڈیجیٹل والیٹ ہے۔ پی این بی کٹی کے ذریعہ صارفین ڈیبٹ / کریڈٹ کارڈ یا انٹرنیٹ بینکنگ کے بغیر بھی آن لائن ادائیگی کرسکتے ہیں۔


      پی این بی کٹی سے ادائیگی کیلئے پاس ورڈ یا کریڈٹ کارڈ کی نجی جانکاری کو بھی شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ کٹی سے کٹی میں پیسے بھیجنے کیلئے صرف پیسہ پانے والے کے موبائل نمبر کی ضرورت ہوتی ہے۔


      بینک کے مطابق اس ایپ کو استعمال کرنے والے صارفین کو اپنے والیٹ میں بچے پیسوں کو 30 اپریل تک ختم کرنا ہوگا یہ پھر آئی ایم پی ایس کے ذریعہ ٹرانسفر کرنا ہوگا۔ تاہم 30 اپریل تک آپ اس کے ذریعہ سبھی ٹرانزیکشن کرسکتے ہیں۔
      First published: