اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Qualcomm-Jio deal :جانئے معاہدہ کی پانچ خاص باتیں

    Qualcomm-Jio deal :جانئے معاہدہ کی پانچ خاص باتیں

    Qualcomm-Jio deal :جانئے معاہدہ کی پانچ خاص باتیں

    گزشتہ بارہ ہفتوں میں جیو پلیٹ فارمس میں یہ تیرہویں سرمایہ کاری ہے ۔ سب سے پہلے فیس بک نے 22 اپریل کو جیو پلیٹ فارمس میں 43,574 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرکے 9.99 فیصد حصہ داری خریدی تھی ۔

    • Share this:
      Qualcomm-Jio deal : کوالکام کمپنی (Qualcomm) ریلائنس انڈسٹریز کے جیو پلیٹ فارمس  (Jio Platformes) میں 730 کروڑ روپے سرمایہ سرمایہ کاری کرکے 0.15  فیصدی حصہ داری خریدے گی ۔ کوالکام دنیا کی ٹاپ وائرلیس ٹیکنالوجی کمپنی ہے ۔ فیس بک اور امریکی سیمی کنڈکٹر کمپنی انٹیل کے بعد جیو پلیٹ فارمس میں سرمایہ کاری کرنے والا یہ تیسرا اسٹریٹجک انویسٹر ہے ۔

      گزشتہ بارہ ہفتوں میں جیو پلیٹ فارمس میں یہ تیرہویں سرمایہ کاری ہے ۔ سب سے پہلے فیس بک نے 22 اپریل کو جیو پلیٹ فارمس میں 43,574 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرکے 9.99  فیصد حصہ داری خریدی تھی ۔ جیو پلیٹ فارمس میں اب تک جنرل اٹلانٹک ، کے کے آر ، سعودی عرب کی ساورین ویلتھ فنڈ ، ابو ظہبی کی اسٹیٹ فنڈ ، سعودی عرب کی پی آئی ایف اور انٹیل نے سرمایہ کاری کی ہے ۔



      1. کوالکام نے اپنی سرمایہ کاری اکائی کوالکام وینچرس کے ذریعہ جیو پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری کی ہے ۔  کوالکام کمپنی ، جیو پلیٹ فارمس  میں 730 کروڑ روپے کی سرمایہ سرمایہ کاری کرکے 0.15  فیصدی حصہ داری خریدے گی ۔

      2. یہ سرمایہ کاری 4.91 لاکھ کروڑ روپے کی ایکیوٹی ویلیوایشن اور 5.16  لاکھ کروڑ روپے کے انٹرپرائز ویلیوایشن پر ہوئی ہے ۔

      3. تازہ معاہدہ کے ساتھ ریلائنس نے جیو پلیٹ فارمس میں کچھ شیئرز فروخت کرکے اب تک 118,318.45 کروڑ روپے حاصل کر لئے ہیں ۔

      4. گزشتہ بارہ ہفتوں میں جیو پلیٹ فارمس میں یہ تیرہویں سرمایہ کاری ہے ۔ اس سے پہلے دنیا کی سرکردہ کمپنیاں بارہ سرمایہ کاری کرچکی ہیں ۔

      5. کوالکام کے ساتھ معاہدہ کے بعد ریلائنس انڈسٹریز اب تک جیو پلیٹ فارمس میں کل 25.24  فیصد حصہ داری فروخت کرچکی ہے ۔

      ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: