اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہائیڈروجن ٹرین چلائے گا ریلوے، وندے میٹرو بھی دوڑے گی، کالکا-شملا روٹ پر دسمبر تک ہوگی شروعات

    ہائیڈروجن ٹرین چلائے گا ریلوے، وندے میٹرو بھی دوڑے گی، کالکا-شملا روٹ پر دسمبر تک ہوگی شروعات (News18 Hindi)

    ہائیڈروجن ٹرین چلائے گا ریلوے، وندے میٹرو بھی دوڑے گی، کالکا-شملا روٹ پر دسمبر تک ہوگی شروعات (News18 Hindi)

    وندے بھارت ٹرین اب نہ صرف چنئی ریل کوچ فیکٹری میں بنے گی، بلکہ ہریانہ کے سونی پت ریل کوچ فیکٹری میں بھی تیار کی جائے گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      وندے بھارت کی طرز پر بڑے شہروں میں چھوٹی مسافت کم وقت میں ہی طئے کرنے کے لیے وندے میٹرو رفتار پکڑے گی۔ وندے میٹرو مسافروں کو بھروسہ مندر شٹل ٹرین کا احساس کرائے گی۔ ریلوے اس سال اس کا ڈیزائن تیار کرے گا۔ اگلے سال سے یہ ٹرینیں دوڑیں گی۔ یہی ںہیں، ماحول کو دھیان میں رکھتے ہوئے ریلوے اس سال دسمبر تک ہائیڈروجن ٹرین سروس کا آغاز کرے گی۔ یہ آلودگی سے پاک سفر مہیا کرائے گی۔

      وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے بتایا کہ ریلوے کو اب تک کے سب سے زیادہ بجٹ تقسیم کیے گئے جس سے وندے بھارت ٹرین کی تیاری کو رفتار ملے گی۔ بلیٹ ٹرین منصوبے کے ساتھ وندے میٹرو بھی چلائی جائے گی۔ یہ ٹرین 65-60 کلو میٹر کے دائرے میں چلے گی۔ کوشش ہوگی کہ اگلے سال ایسی ٹرین چلائی جائے۔

      الٹرا میگا سولر پلانٹ لگیں گے

      ریلوے ملک میں الٹر میگا سولار پلانٹ بھی لگائے گا۔ اقتصادی و سماجی گلیاروں کی تعمیر کا بھی خاکہ تیار کیا ہے۔ اس کے تحت انرجی کوریڈور، ساگرمالا، سیمنٹ اور قبائلی کوریڈور بنائے جائیں گے۔ ہندوستان دنیا کا ترقی کا انجن بنے گا۔ 1275 ریلوے اسٹیشنوں پر جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی، تاکہ روزانہ ڈھائی کروڑ مسافروں کو سہولیات مل سکیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      کیا ہے گرین ریلوے، جس کو نرملا سیتارمن نے بتایا اہم، ہندوستان جلد بنے گا پہلا ملک

      یہ بھی پڑھیں:

      ہر ہفتے دو وندے بھارت ٹرین بنانے کی تیاری

      اشونی ویشنو نے بتایا کہ وندے بھارت ٹرین اب نہ صرف چنئی ریل کوچ فیکٹری میں بنے گی، بلکہ ہریانہ کے سونی پت ریل کوچ فیکٹری میں بھی تیار کی جائے گی۔ مہاراشٹر کے لاتور اور اترپردیش کے رائے بریلی کوچ فیکٹری میں بھی تیار کی جائے گی، تا کہ ہر ہفتہ دو وندے بھارت ٹرین کی تیاری کی جاسکے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: