உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    RBI Monetary Policy:آر بی آئی نے پالیسی ریٹ میں نہیں کی کوئی تبدیلی، ریپو ریٹ 4 فیصدی پر برقرار

    ۔ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) کے گورنر شکتی کانت داس۔

    ۔ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) کے گورنر شکتی کانت داس۔

    RBI گورنر شکتی کانت داس نے کہا ہے کہ حال ہی میں مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر جو ٹیکس کم کیا ہے اُس سے کنزیومر کی خریداری کرنے کی صلاحیت بڑھی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: RBI Monetary Policy: دنیا بھر میں اومیکرون (Omicron) کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔ ایسے میں RBI نے آج پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ پالیسی ریٹ پہلے کی ہی طرح 4فیصد پر برقرار ہے۔ حالانکہ موجودہ حالات میں مارکیٹ ایکسپرٹس کو پہلے سے اُمید تھی کہ RBI گورنر ششی کانت داس پچھلی مرتبہ کی طرح اس مرتبہ بھی اکنامی کے لئے اکومڈیٹیو نظریہ برقرار رکھیں گے۔

      اس کے علاوہ RBI نے ریورس ریپو ریٹ بھی پہلے کے لیول پر یعنی 3.35 فیصد پر رکھا ہے۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے 6 ارکان میں سے 5 سے پالیسی ریٹ کو موجودہ لیول پر بنائے رکھنے کی حمایت کی تھی۔ شکتی کانت داس نے بتایا کہ مارجینل اسٹینڈنگ فیسلیٹی بھی پہلے کی طرح 4.25فیصدی ہے۔ آر بی آئی نے 2021-22 میں سی پی آئی افراط زر(Inflation) اندازہ 5.3 فیصد پر برقرار رکھا۔

      کوویڈ سے نمٹنے کے لئے تیار
      شکتی کانت داس نے کہا کہ انٹرنیشنل سلپ اوور کو منظم کرنے کے لئے ہمارے پاس مضبوط بفر ہے اور افراط زر موٹے طور پر ٹارگیٹ کے ساتھ منسلک ہے۔ ہم Covid-19 سے نمٹنے کے لئے بہتر طریقے سے تیار ہیں۔

      رئیل GDPکا اندازہ
      رئیل GDP گروتھ کا اندیشہ 9.5فیصدی پر برقرار ہے۔ RBI نے حالانکہ فسکل ایئر 2022 کی تیسرہ سہ ماہی کے لئے جی ڈی پی گروتھ کا اندازہ پہلے 6.8 فیصد سے کم کر کے 6.6 فیصدی کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فسکل ایئر 2022 کی چوتھی سہ ماہی کے لئے جی ڈی پی کا اندازہ 6.1 سے کم کر کے 6 فیصد کردیا ہے۔ شکتی کانت داس نے بتایا کہ RBI نے فسکل ایئر 2022 کے لئے retail inflation لیول کا ٹارگیٹ 5.3 فیصد پر برقرار کھا ہے۔



      RBI گورنر نے یہ بھی کہا کہ OMO(اوپن مارکیٹ آپریشن) کے ذریعے لیکویڈیٹی گھٹائی جاے گی۔ جنوری 2022 کے بعد لیکویڈیٹی گھٹانے کی کوشش ہوگی۔ جنوری 2022 سے Liquidity Adjustment کے پلان پر کام شروع ہوسکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ Rev Repo Auctio کے ذریعے Liquidity Adjustment کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گلٹس اور IPO کے لئے UPI کا دائرہ بڑھے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گلٹس اور IPO کے لئے UPI لمٹ 5 لاکھ تک کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی فون پر منحصر یونیفائیڈ پیمنٹس لانچ کرنے کا بھی پلان ہے۔

      پٹرول۔ڈیزل پر آر بی آئی کا بیان
      RBI گورنر شکتی کانت داس نے کہا ہے کہ حال ہی میں مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر جو ٹیکس کم کیا ہے اُس سے کنزیومر کی خریداری کرنے کی صلاحیت بڑھی ہے۔ شکتی کانت داس نے کہا، ’’ہمارے پاس مضبوط بفر اسٹاک ہے جس سے مہنگائی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ Covid-19 جیسی مشکلوں سے نمٹنے کے لئے ہم پوری طرح تیار ہین۔ ابھی گھریلو اکنامی پر اومیکرون کا خطرہ منڈرا رہا ہے۔‘‘

      تین دنوں سے ہورہی میٹنگ کا آج فیصلہ
      بتادیں کہ پچھلے دو دنوں سے جاری اس سال 2021 کی آخری دوماہانہ ایم پی سی کی میٹنگ آج ختم ہوئی ہے۔ 6 دسمبر سے شروع ہوئی اس میٹنگ کی صدارت آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس کررہے ہیں اور اندازہ لگایا گیا تھا کہ لگاتار نویں مرتبہ ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: