ہوم » نیوز » معیشت

آر بی آئی گورنر نے کہا۔ کورونا 100سال کا سب سے بڑا بحران، لیکن اب دکھنے لگے معاشی بہتری کے اشارے

آر بی آئی گورنر نے مزید کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے کئی اہم قدم اٹھائے گئے ہیں۔ مشکل وقت میں معیشت کو رفتار دینے کی کوشش مسلسل جاری ہے۔

  • Share this:
آر بی آئی گورنر نے کہا۔ کورونا 100سال کا سب سے بڑا بحران، لیکن اب دکھنے لگے معاشی بہتری کے اشارے
آر بی آئی گورنر نے کہا۔ کورونا 100سال کا سب سے بڑا بحران

نئی دہلی۔ آر بی آئی یعنی ریزرو بینک آف انڈیا (RBI-Reserve Bank of India Governor) کے گورنر شکتی کانت داس (Shaktikanta Das) نے ہفتہ کو 7ویں SBI Banking and Economic Conclave میں کہا کہ کووڈ۔ 19 پچھلے 100 سال کا سب سے بڑا صحت اور معاشی بحران ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ معیشت میں بہتری کے اشارے نظر آ رہے ہیں۔ ملک میں معاشی لین دین معمول کی صورت حال میں پہنچ گیا ہے۔ لیکن اس وقت بینکوں کو اپنے رسک مینجمنٹ پر توجہ دینی ہو گی۔ آپ کو بتا دیں کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے چئیرمین رجنیش کمار (SBI Chairman Rajnish Kumar) نے جمعہ کو کہا تھا کہ لون کی ادائیگی کے لئے موریٹوریم پر اکراس دی بورڈ توسیع کی ضرورت نہیں ہو گی۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ شعبوں کو ابھی بھی امداد کی ضرورت ہے ریزرو بینک آف انڈیا اس سلسلہ میں مناسب قدم اٹھائے گا۔


معاشی نمو کو بڑھانے کے لئے قدم اٹھائے جائیں گے


آر بی آئی گورنر نے مزید کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے کئی اہم قدم اٹھائے گئے ہیں۔ مشکل وقت میں معیشت کو رفتار دینے کی کوشش مسلسل جاری ہے۔ سسٹم میں سرپلس لیکویڈیٹی بنائے رکھنے پر خاصا زور ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا بحران سے پہلے ہی آر بی آئی نے کئی قدم اٹھائے۔ معاشی نمو کی رفتار بڑھانے کے لئے اور قدم اٹھانے کی تیاری ہے۔


آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ کورونا انفیکشن کی وجہ سے پروڈکشن، نوکریوں اور صحت پر منفی اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ اس بحران نے پہلے سے موجود عالمی نظام، گلوبل ویلیو چین اور دنیا بھر میں لیبر اینڈ کیپٹل موومنٹ کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ۔ 19 وبا ہمارے معاشی اور مالی نظام کی مضبوطی کو پرکھنے کے لحاظ سے اب تک کا سب سے بڑا ٹیسٹ ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 11, 2020 01:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading