உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    RBI نے اس بینک پر لگائی پابندی، 10000 روپے سے زیادہ نکال نہیں پائیں گے کسٹمر

    اس بینک سے نہیں نکال پائیں گے 10000 سے زیادہ رقم۔ علامتی تصویر۔

    اس بینک سے نہیں نکال پائیں گے 10000 سے زیادہ رقم۔ علامتی تصویر۔

    ریزرو بینک نے کہا ہے کہ بینک کے کسٹمرس اپنے سیوینگ اکاونٹ یا کرنٹ اکاونٹ سے 10،000 روپے سے زیادہ کی رقم نہیں نکال پائیں گے۔حالانکہ، مرکزی بینک واضح کیا ہے کہ ان پابندیوں کا مطلب بینکنگ لائسنس کینسل کرنے سے نہیں لیا جانا چاہیے۔

    • Share this:
      نئی دہلی:ریزرو بینک آف انڈیا (RBI)نے مہاراشٹر کے احمد نگر میں واقع نگر اربن کوآپریٹیو بینک لمیٹیڈ (Nagar Urban Co-operative Bank Ltd)پر کئی پابندیاں لگائی ہٰن۔ اس کے بعد بینک کے کسٹمرس کے لئے بڑی مصیبت کھڑی ہوگئی ہے کیونکہ اُن کے لئے اپنے اکاونٹ سے ٹرانزکشن کی لمٹ 10،000 روپے طئے کردی گئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ بینک کے کسٹمرس اب اپنے ہی اکاونٹ سے 10،000 روپے سے زیادہ پیسے نہیں نکال پائیں گے۔ بینک کی خراب فائنانشیل کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے RBIنے یہ قدم اُٹھایا ہے۔

      6 مہینے تک لاگو رہیں گی پابندیاں
      بینکنگ ریگولیشن ایکٹ (کوآپریٹیو کمیٹیوں کے لئے لاگو)، 1949 کے تحت یہ پابندی چھ دسمبر، 2021 کو کاربار کے گھنٹوں کے اختتام سے چھ مہینے کی مدت تک کے لئے لاگو رہیں گے اور ان کا جائزہ لیا جائے گا۔ سینٹرل بینک نے کہا ہے کہ بینک اُس کی اجازت کے بغیر نہ تو کوئی لون دے گا اور نہ ہی کوئی ایڈوانس دے گا، اس کے علاوہ کسی قرض کی تجدید بھی نہیں کرپائے گا۔ بینک کے کسی طرح کی سرمایہ کاری کرنے، کسی بھی طرح کی پیسوں کی وصولی، ادائیگی اور پراپرٹیز کے ٹرانسفر یا بیچنے پر بھی پابندی رہے گی۔

      آرڈر کی کاپی بینک احاطے میں
      ریزرو بینک نے کہا ہے کہ بینک کے کسٹمرس اپنے سیوینگ اکاونٹ یا کرنٹ اکاونٹ سے 10،000 روپے سے زیادہ کی رقم نہیں نکال پائیں گے۔ ریزرو بینک کے حکم کی کاپی بینک احاطے میں لگائی گئی ہے، جس سے گاہکوں کو اس کی جانکاری مل سکے۔ حالانکہ، مرکزی بینک واضح کیا ہے کہ ان پابندیوں کا مطلب بینکنگ لائسنس کینسل کرنے سے نہیں لیا جانا چاہیے۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: