Currency In Circulation:ڈیجیٹل بینکنگ مشن کو لگا جھٹکا، کورونا وبا کے دوران کرنسی سرکولیشن میں زبردست اچھال
فائل فوٹو
Currency In Circulation: آٹھ نومبر 2016 کو وزیر اعظم نریندر مودی( Prime MInister Narendra Modi) نے نوٹ بندی( Demonetisation) کا اعلان کیا تھا اور بینکنگ سسٹم سے پرانے 500 اور 1000 روپے کے نوٹ واپس لے لیے تھے، اس کا مقصد ڈیجیٹل بینکنگ کو فروغ دینا تھا۔
Currency In Circulation:نئی دہلی:8 نومبر 2016 کو وزیر اعظم نریندر مودی( Prime Minister Narendra Modi) نے نوٹ بندی( Demonetization) کا اعلان کیا تھا اور بینکنگ سسٹم سے پرانے 500 اور 1000 روپے کے نوٹ واپس لے لیے تھے، اس کا مقصد ڈیجیٹل بینکنگ کو فروغ دینا تھا۔ لوگوں کو ڈیبٹ کارڈ سے زیادہ آن لائن لین دین، والیٹ سے ادائیگی اور موبائل بینکنگ( Banking System) زیادہ کریں اور کیش پر انحصار کو کم کیا جائے لیکن کورونا وبا( Covid19 Pandemic) کے بعد حکومت کے اس مقصد پر پانی پھرتا نظر آرہا ہے کیونکہ ملک میں کرنسی کی گردش (Currency Circulation) میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ باتیں آر بی آئی ( RBI) کی طرف سے جاری کردہ 2021-22 کی سالانہ رپورٹ میں سامنے آئی ہیں۔
کرنسی سرکیولیشن میں زبردست اچھال آر بی آئی کی رپورٹ کے مطابق سال 2019-20 میں 24,20,875 کروڑ روپے گردش میں تھے۔ جو 2020-21 میں بڑھ کر 28,26,863 کروڑ ہو گئے اور 2021-2022 میں، کرنسی کی گردش بڑھ کر 31,05,721 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ یعنی کورونا وبا کے دوران 7 لاکھ کروڑ روپے کی کرنسی کا سرکولیشن بڑھ گیا ہے۔ آر بی آئی کے مطابق، 2021-22 میں مالیت کے لحاظ سے بینک نوٹوں کی گردش میں 9.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نوٹوں کی تعداد کے لحاظ سے سرکولیشن میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2020-21 میں جہاں قدر کے لحاظ سے سرکولیشن میں 16.8 فیصد اضافہ ہوا، وہیں نوٹوں کی تعداد کے لحاظ سے گردش میں 7.2 فیصد اضافہ ہوا۔
500روپے کے نوٹوں کا بڑھا سرکیولیشن 2019-20 میں، جہاں صرف 14,72,373 کروڑ روپے کے برابر 500 روپے کا خالص سرکولیشن تھا، وہ 2021-22 میں بڑھ کر 22,77,340 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔