உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    RBI MPC:مزید بڑھیں گی شرح سود! ماہرین نے بتایا-سال کے آخر تک کیا ہوگا ریپو ریٹ

    RBI MPC: مزید بڑھے گی شرح سود!

    RBI MPC: مزید بڑھے گی شرح سود!

    RBI MPC: منی کنٹرول کی ایک خبر کے مطابق، بارکلیز کے چیف اکانومسٹ (انڈیا) راہول باجوریا نے کہا، "بدھ کے اقدام(Moves) کی بنیاد پر، اگر افراط زر کے آوٹ لُک میں بہتری نہیں آتی ہے اور ترقی کے خطرات کم نہیں ہوتے ہیں، تو ہمیں لگتا ہے کہ RBI شرح میں اضافے کے راستے پر گامزن رہے گا۔

    • Share this:
      نئی دہلی:RBI MPC:ملک میں بڑھتی مہنگائی کی شرح کو قابو میں کرنے کے لئے آر بی آئی کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (MPC) نے اپنے تازہ ترین پالیسی جائزہ میں ریپو ریٹ میں اضافہ کیا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، آر بی آئی کے گورنر شکتی کانتا داس نے بدھ کو کہا کہ یہ 2022-23 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں 6 فیصد کے اوپری ٹولینرس بینڈ سے اوپر رہنے کا امکان ہے۔ اب ماہرین کا خیال ہے کہ آنے والے مہینوں میں MPC میں مزید اضافہ کیا جائے گا اور رواں مالی سال کے اختتام تک ریپو ریٹ 5.75 فیصد تک ہو سکتا ہے۔

      کل، چہارشنبہ کو، ایم پی سی نے کلیدی ریپو ریٹ کو 50 بنیادی پوائنٹس سے بڑھا کر 4.90 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا۔ کمیٹی نے یہ بھی یقینی کرنے کے لئے اکوموڈیشن کی واپسی پر دھیان مرکوز کرنے کا فیصلہ لیا کہ آنے والے وقت میں افراط زر اپنے ہدف کے اندر بنی رہ کر ترقی میں بھی سپورٹ کرے۔

      تو اگست میں پھر بڑھے گی شرح
      منی کنٹرول کی ایک خبر کے مطابق، بارکلیز کے چیف اکانومسٹ (انڈیا) راہول باجوریا نے کہا، "بدھ کے اقدام(Moves) کی بنیاد پر، اگر افراط زر کے آوٹ لُک میں بہتری نہیں آتی ہے اور ترقی کے خطرات کم نہیں ہوتے ہیں، تو ہمیں لگتا ہے کہ RBI شرح میں اضافے کے راستے پر گامزن رہے گا۔ وہ اگست میں ریپو ریٹ کو 35 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 5.25 فیصد کر سکتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      RBI repo rate: ای ایم آئی بڑھ جائے گی آپ کی، لگاتار دوسرے مہینے انٹریسٹ ریٹ بڑھنے کا اثر

      یہ بھی پڑھیں:
      RBI MPC Meet: آج شروع ہوگی آر بی آئی کی میٹنگ، 3دن بعد اور مہنگے ہو سکتے ہیں لون اور EMI

      انہوں نے کہا کہ اگلی تین میٹنگوں (اگست، اکتوبر اور دسمبر) میں، آر بی آئی سے افراط زر انتظامیہ (Inflation Management) کو اپنی ترجیحات بنانے کی امید ہے، جس میں ڈیمانڈ روکنے کے لئے کچھ قدم شامل ہوسکتے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: